شاردا نوراتری : ماتا ویشنو دیوی مندر پر زائرین کا بھاری رش

شاردا نوراتری : ماتا ویشنو دیوی مندر پر زائرین کا بھاری رش

معروف کامیڈین کپل شرما نے کی بھی حاضری ،درشن سے فیضاب

سرینگر / این این بی // 11 اکتوبر سے شروع ہونے والی نوراتری یاترا کے پہلے چھ روز میں 2.53 لاکھ سے زائد یاتریوں نے ویشنو دیوی کے درشن کئے۔ نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق جاری شاردا نوراتری کے پہلے چھ روز کے دوران 2.53لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے ریاسی ضلع کے تریکوٹہ پہاڑیوں میں واقع ماتا ویشنو دیوی کی مقدس مندر پر حاضری دےکر ماتا کے درشن کئے۔ حکام کے مطابق 11 اکتوبر سے شروع ہونے والی نوراتری یاترا کے دوران عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کٹرا پہنچ رہی ہے اور یاترا مجموعی طور پر پ ±رامن اور خوش اسلوبی سے جاری ہے۔حکام کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 11 اکتوبر کو 47,574، 12 اکتوبر کو 48,400، 13 اکتوبر کو 46,558، 14 اکتوبر کو 41,961 اور 15 اکتوبر کو 39,951 یاتریوں نے بھون پہنچ کر ماتا کے درشن کئے۔ 16 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے تک مزید 28,713 یاتری مندر پہنچ چکے تھے۔نوراتری کے چھٹے روز کٹرا میں آر ایف آئی ڈی رجسٹریشن کاو ¿نٹر وں پر عقیدت مندوں کی طویل قطاریں بھی دیکھنے کو ملیں، جہاں یاتری یاترا کے لئے ضروری آر ایف آئی ڈی کارڈ حاصل کرنے کے بعد ماتا ویشنو دیوی بھون کی جانب روانہ ہوئے۔یاتریوں نے ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایک عقیدت مند اسوینا بھٹ نے کہا کہ مندرپر درشن کا تجربہ روحانی اور انتہائی پ ±راثر رہا اور شرائن بورڈ کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایک اور یاتری آیت چمبیال نے کہا کہ ماتا کے چرنوں میں حاضری دینے کی ان کی خواہش پوری ہوگئی اور وہ گزشتہ ایک سال سے نوراتری کے دوران یاترا کا انتظار کر رہی تھیں۔نوراتری کے پیش نظر شری ماتا ویشنو دیوی شرائن، یاترا ٹریک اور کٹرا شہر کو پھولوں، پھلوں، روشن قمقموں اور دیگر آرائشی اشیا سے سجایا گیا ہے۔ یاتریوں کی سہولت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی انتظامات بھی مزید سخت کئے گئے ہیں۔شرائن بورڈ نے خصوصی طور پر معذور اور مختلف صلاحیتوں کے حامل عقیدت مندوں کے لئے مفت پونی اور بیٹری کار سروس، ترجیحی درشن اور خصوصی ہیلپ ڈیسک سمیت متعدد سہولیات فراہم کی ہیں۔ اس کے علاوہ رہائش، پینے کے پانی، صفائی ستھرائی، طبی امداد، رجسٹریشن، ٹرانسپورٹ اور بھیڑ کو منظم کرنے کے لئے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔یاترا روٹ کے اہم مقامات پر طبی ٹیمیں اور ہنگامی امدادی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جبکہ بھون، اٹکا اور ملحقہ علاقوں کو پھولوں، سجاوٹی دروازوں اور پنڈالوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔