تل ابیب/ایجنسیز// اسرائیل نے کہا ہے کہ تجارتی سامان غزہ کی پٹی میں داخل نہیں ہوگا۔ اسرائیل نے جنگ زدہ خطے کیلئے خوراک اور پناہ گاہ کی فراہمی کے ایک اہم ذریعہ کو کاٹ دیا ہے اور یہ اس وقت کیا گیا ہے جب فلسطینی سردیوں کی آمد کا سامنا کر رہے ہیں۔فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومتی سرگرمیوں کے کوآرڈینیٹر (کوگاٹ یونٹ)۔ جو ایک اسرائیلی فوجی ادارہ ہے اور غزہ میں انسانی امور کی نگرانی کرتا ہے ، نے اعلان کیا کہ تجارتی سامان کے داخلے کی ہم آہنگی کے آپریشنز کو معطل کر دیا گیا ہے۔










