مہاراشٹر، اڑیسہ اور جموں و کشمیر کے 25 آئی ٹی آئیز کی اپ گریڈیشن

مہاراشٹر، اڑیسہ اور جموں و کشمیر کے 25 آئی ٹی آئیز کی اپ گریڈیشن

سرینگر اور جموں میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے مختص

سرینگر / این این بی // مرکزی حکومت نے مہاراشٹر، اوڑیسہ اور جموں و کشمیر میں 25 صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئیز) کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مجموعی طور پر 1194.22کروڑ روپے مالیت کے سرمایہ کاری منصوبوں کو منظوری دے دی ہے۔ ۔ نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق مرکزی حکومت نے مہاراشٹر، اوڑیسہ اور جموں و کشمیر میں 25 صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئیز) کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مجموعی طور پر 1194.22کروڑ روپے مالیت کے سرمایہ کاری منصوبوں کو منظوری دے دی ہے۔ یہ منصوبے پانچ صنعتی اداروں کے اشتراک سے نافذ کئے جائیں گے، جن میں ٹاٹا اسٹیل فاو ¿نڈیشن اور بیل رائز انڈسٹریز سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔ منصوبے کا مقصد پیشہ ورانہ تربیت کے معیار کو بہتر بنانا، نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بڑھانا اور صنعتی شعبے کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت تیار کرنا ہے۔یہ منظوری پردھان منتری اسکلنگ اینڈ ایمپلائمنٹ ٹرانسفارمیشن تھرو اپ گریڈڈ آئی ٹیز اسکیم کے تحت منعقدہ قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں دی گئی۔ وزارت ہنرمندی کی ترقی و صنعت کاری کے مطابق، تازہ منظوریوں کے بعد پی ایم ستھواسکیم کے تحت اب تک منظور کئے گئے مجموعی سرمایہ کاری منصوبوں کی مالیت 3687کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔وزارت کے مطابق منظور کئے گئے پانچ منصوبوں میں مہاراشٹر کے پونے اور چھترپتی سمبھاجی نگر، اڑیسہ کے کٹک اور جموں و کشمیر کے جموں اور سری نگرکے آئی ٹی آئی کلسٹر شامل ہیں۔ ہر کلسٹر میں ایک مرکزی یا ہب آئی ٹی آئی کے ساتھ چار منسلک صنعتی تربیتی ادارے شامل ہوں گے، جس کے ذریعے ایک وسیع تربیتی نیٹ ورک تیار کیا جائے گا۔وزارت ہنرمندی کی ترقی و صنعت کاری کی سیکرٹری دباشری مکھرجی نے کہا کہ قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے دی گئی منظوری پی ایم ستھو اسکیم کے عملی نفاذ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے آئی ٹی آئیز کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، تربیت کے معیار کو بہتر کرنے اور صنعتی شعبے کی شرکت میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔منظور کئے گئے منصوبوں میں پونے آئی ٹی آئی کلسٹر کیلئے 241کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، جسے بی وی جی انڈیا کے اشتراک سے نافذ کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر کے حوالے سے جموں آئی ٹی آئی کلسٹر کیلئے 240کروڑ روپے جبکہ سری نگر کلسٹرکیلئے 235.41کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ ان منصوبوں کے تحت آئی ٹی آئیز کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنایا جائے گا، صنعتوں کی ضروریات کے مطابق نئے اور جدید تربیتی کورسز متعارف کرائے جائیں گے، تربیت دینے والے اساتذہ اور انسٹرکٹرز کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا اور صنعتوں کی براہ راست شمولیت کو فروغ دیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار فراہم کرنے والے صنعتی اداروں کی مطلوبہ مہارتوں کے درمیان موجود خلا کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔