سری نگر/ /چیف ایگزیکٹیو آفیسر جموں وکشمیر اِکنامک رِی کنسٹرکشن ایجنسی ( جے ایڈ کے اِی آر اے) اور جہلم اور توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ ( جے ٹی ایف آر پی ) ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے آج 2034.88 کروڑ روپے کی لاگت سے سٹیٹ آف آرٹ یوٹی سطح کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور سپروائزری کنٹرول اور ڈیٹا ایکوزیشن کنٹرول بلڈنگ تعمیراتی کام کا معائینہ کیا۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ جے اینڈ کے اِی آر اے نے اِس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے فوراً بعدجنگی بنیادوں پراِس پروجیکٹ کو شروع کیا جسے عالمی بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے تحت مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور نرملا سیتارمن نے لیفٹیننٹ گورنر کی موجودگی میں شروع کیا۔دورانِ معائینہ سی اِی او کے ہمراہ جے کے ای آر اے اور جے ٹی ایف آر پی کے سینئر اَفسران بھی تھے۔ڈائریکٹر جے اینڈ کے ای آر اے کشمیر شکتی ساگر نے سی اِی او کو جانکاری دی کہ اوم پورہ بڈگام میں 80 کنال اراضی پر تعمیر ہونے والی ایمرجنسی اپریشنز بلڈنگ 1 + جی منزلوں پر مشتمل ہوگی ۔ اِس عمارت میں سپر وائزری کنٹرول اور ڈیٹا ایکوزیشن سینٹر کا ڈھانچہ بھی ہوگا جو سری نگر شہر میں 80 ڈی واٹرنگ پمپنگ سٹیشنوں کے لئے مرکزی کنٹرول روم ہوگا تاکہ آئی ٹی سے چلنے والی خدمات کا استعمال کرتے ہوئے ان تمام سٹیشنوں کا سائنسی اِنتظام کیا جاسکے۔اِ س میں ایس ڈی آر ایف ، این ڈی آر ایف کے اہلکاروں کے لئے ہوسٹل ، کچن ، ڈائننگ ہال اور مختلف راحت اور بچائو کے سازو سامان اور ضروری اشیاء کے ذخیرہ کے لئے دو بڑے گودام ، ہنگامی لینڈ نگ کے لئے ہیلی پیڈ او رخیمے لگانے کے لئے کنکریٹ پلیٹ فارم بھی شامل ہوں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ 600میٹر سے زیادہ لمبائی والی کمپائونڈ وال کی تعمیر اور جگہ پر کھدائی اور دیگر ذیلی کام شدو مد سے جاری ہے۔ڈائریکٹر ٹیکنیکل جے ٹی ایف آر پی بشارت احمد کاووسہ نے کہا کہ ای او سی آفات سماوی کی پیش گوئی اور کسی بھی آفات سماوی کی صورت میں ریلیف او ریسکیو آپریشنوں کو مربوط کرنے کے لئے پوری دُنیا میں اِستعمال کی جانے والی تمام جدید ٹیکنالوجیوں اور سافٹ ویئر سے لیس ہوگا۔ان میں ڈیسٹرن سپورٹ سسٹم انٹگریٹیڈ آپریشنل فلڈ فور کا سٹنگ سسٹم ، ڈیزاسٹر رسک ڈیٹا بیس شامل ہے جو کہ 30.61 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے ورلڈ بینک کے فنڈ سے جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے تحت تیار کیا جارہا ہے ۔ڈاکٹر سیّد عابد رشید نے کہا کہ تمام جدید آلات سے لیس ایسی سہولیت ایک ہی چھت کے نیچے جموںوکشمیر یوٹی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم کی ترقی کے لئے تعمیر کی جارہی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تباہی کی پیش گورئی او رہنگامی آپریشن کے نظام کے لئے جدید ترین نظاموں سے لیس ایک اچھی طرح سے قائم ایمرجنسی آپریشن سینٹر یقینی طور پر غیر متوقع آفات سماوی سے پید اہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے یوٹی صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔ڈاکٹرسیّد عابد رشید نے عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کریں اور مزید افراد قوت اور مشینری کو متحرک کیا جائے تاکہ مقررہ مدت کے اندر مکمل بنانے کو یقینی بنایا جاسکے۔










