سیکرٹری پی ڈی ایم ڈی نے ضلع کٹھوعہ میں بی او پی چندوان کا دورہ کیا

گندم کی بوائی کا آغاز او ردیہی اثاثوں کا معائینہ کیا،بلاک دیوس کی صدارت کی اور زرعی کام کرنے والوں کے ساتھ اِستفسار کیا

کٹھوعہ//سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے ہیر انگر کے چک چھا نگا میں بین الاقوامی سرحد پربوڈرکے پار گندم کی بوائی شروع کی۔سیکرٹری پی ڈی ایم ڈی کے ہمراہ ڈی آئی جی بی ایس ایف ہری اوم ، ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل پانڈے ، ڈی ڈی سی ممبر مرہین کرن کمار اَتری،ایس ڈی ایم راکیش کمار اور چیف ایگری کلچر آفیسر سنجیورائے بھی تھے۔ڈاکٹر راگھولنگر نے مقامی کسانوں کی ہمت اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ بی ایس ایف کے حکام کے ساتھ مل کر سرحدی پٹی میں کاشت کی صلاحیت کو تلاش کر رہی ہے تاکہ کاشت کار طبقے کو زمین کے اِس حصے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو جو اب تک غیر اِستعمال شدہ پڑی تھی۔اُنہوں نے کاشت کار طبقے کو یقین دہانی کی کہ آئی بی کے ساتھ مزید رقبہ کو زیر کاشت لانے کے لئے ہرممکن مدد کی جائے گی تاکہ علاقے کے دیگر کسانوں کی حوصلہ اَفزائی کی جاسکے۔اُنہوں نے بی اے ڈی پی اور ایس ایس وائی سکیموں کے تحت مشینری بینک قائم کر کے کاشت کاری کے مشینی طریقے اَپنانے کی تجویز پیش کی تاکہ مقامی کاشت کاری طبقے کو ان کی پیداوار سے بھرپور منافع حاصل کرنے میں بااِختیار بنایا جاسکے۔چیف ایگری کلچر آفیسر کٹھوعہ نے بتایا کہ موجودہ ربیع سیزن سے گندم کی فصل کی بوائی کا ہدف 200 ایکڑ تک بڑھایا گیا ہے جسے اُنہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں ، سرکاری ایجنسیوں اور محکموں کی کوششوں سے حاصل کیا جائے گا۔ڈاکٹر راگھو لنگر نے مختلف ترقیاتی کاموں ، سرحدی پنچایتوں کے دیہی اَثاثوں کا بھی معائینہ کیا اور ہری پور میں ترقی پسند کسانوں سے اِستفسار کیا۔بعد میں اُنہوں نے آر سی فارمرز مرہین میں بلاک دیوس کی کارروائی کی صدارت کی اور جہاں اُنہوں نے عوام کی دہلیز پر شکایات سننے کے لئے حکومت کے عوامی رابطہ اقدام ( بلاک دیوس) کے مقصد پر روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹر راگھو لنگر نے لوگوں کی طرف سے اُٹھائے گئے مطالبات اور شکایات کو بغور سنا اور کہا کہ پی آر آئیز ، تمام شراکت داروں کے مناسب تال میل اور تعاون سے ترقیاتی اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔اُنہوں نے سرحدی علاقوں میں مواقع کی راہوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ملازمت کے متلاشی کے بجائے روزگار پیدا کرنے والا بننے کا مقصد بنانا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ خود روزگار مواقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اَنٹرپرینیور شپ کے مواقع تلاش کرنے چاہئیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے بعد موقعہ پر ہی بہت سی شکایات کا ازالہ کیا او رمتعلقہ اَفسران کو مسائل کے جلد اَز جلد ازالے کے لئے متعدد ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے عوام کو یقین دِلایا کہ ان کی تمام جائز شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔