گاندربل //سیکر ٹری محکمہ ٹرانسپورٹ اونی لواسانے سونہ مرگ کا دورہ کیا تاکہ یہاں کے ویٹ برج کے کام اور سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔سیکرٹری کے ہمراہ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) کشمیر، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (اے آر ٹی او) گاندربل اور دیگر متعلقہ اَفسران و اہلکارموجود تھے۔دورے کے دوران اُنہوں نے ویٹ برج کی عملی حالت، اَفرادی قوت کی دستیابی اوربنیادی ڈھانچے کی مناسبیت کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اوور لوڈِنگ کو روکنے ، ٹریفک کے ہموار ضابطے کو یقینی بنانے، سڑکوں کی حفاظت اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لئے ایکسل لوڈ کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔سیکرٹری نے افسران کو ہدایت دی کہ ویٹ برج کے کاموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، بین محکمہ جاتی تال میل کو بہتر بنائیں اور سہولیت کی چوبیس گھنٹے فعالیت کو بالخصوص سیاحوں کی آمد او رزیادہ ٹریفک کے دوران برقرار رکھیں ۔اُنہوں نے ڈیوٹی پر موجود عملے کے ساتھ بھی بات چیت کی اور روزمرہ کے کاموں میں درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا، کارکردگی اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے مسائل کے بروقت اَزالہ پر زور دیا۔اِس دورے کا مقصد ٹرانسپورٹ کی عمل آوری کے نظام کو مضبوط بنانا اور سونہ مرگ کے علاقے میں گاڑیوں کی آواجاہی کے مؤثر ضابطے کو یقینی بنانا تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے لوک بھون میں یووا سنگم کے شرکاءسے بات چیت کی
منشیات کے مقدمات میں ملوث شخص کیخلاف کارروائی
وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے ’ کشمیر میراتھن ‘ کے تیسرے ایڈیشن کوہری جھنڈی دِکھا کرروانہ کیا
سرینگر کے کرن نگر میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
کشمیر انٹرنیشنل میراتھن میں کینیا کے رنرز کا غلبہ
لیفٹیننٹ گورنر کا ’کشمیر میراتھن‘ کی ایوارڈ تقریب سے خطاب ،مقامی صلاحیتوں کو نکھارنے اور صحت مند طرزِ زِندگی کو فروغ دینے پر زور
کشمیر میراتھن کے دوران بہترین ٹریفک انتظامات
جموں و کشمیر کی نئی وزارتی کونسل کی توسیع
’ووٹ بچائو، دیش بچائو‘ ریلی میں شرکت کا ارادہ
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بیروہ میں 25 کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کا اِفتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا










