سری نگر//سیکرٹری ( ٹیکنیکل ) اے آر آئی اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرعبدالکبیر ڈار نے آج گورنمنٹ پریس سری نگر( سیمپورہ ) میں پہلا معائینہ کیا۔سیکرٹری نے پریس کمپلیکس کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کرکے وہاں جاری کاموں کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے گورنمنٹ پریس کے ملازمین کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور ان کے متعلقہ یونٹوں کے کام کاج کے بارے میں دریافت کیا۔اُنہوں نے جنرل منیجر گورنمنٹ پریس کو ہدایت دی کہ وہ فائر سیفٹی اور سیکورٹی کے لحاظ سے مکمل حفاظت کو یقینی بنائیں۔ڈاکٹر عبدالکبیر نے گورنمنٹ پریس کمپلیکس کے اَندر نئی قائم شدہ عمارت کا بھی دورہ کیا اور حال ہی میں نصب کی گئی پسینجر کم گڈز لفٹ کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے گورنمنٹ پریس کی اِنتظامیہ کی جانب سے ڈیجیٹل پرنٹنگ کے عمل کو سراہا۔سیکرٹری موصوف نے ملازمین کے مسائل بشمول سروس سے متعلق معاملات ، سٹاف کی کمی وغیرہ کابھی جائزہ لیا










