ہیلتھ کیئر کا معائینہ کیا اور طلباء و فیکلٹی کے ساتھ بات چیت کی،طبی تعلیم کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں۔ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ
سری نگر//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے سکمز میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل ( ایم سی اینڈ ایچ ) کا دورہ کیا جس کے دوران اُنہوں نے ہسپتال کے مختلف یونٹوں کا جامع چکر لگایا تاکہ مریضوںکے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے اَپنے دورے کے دوران فیکلٹی اور طلبأ سے بھی بات چیت کی اور طلبأاور اَساتذہ کے مابین وسیع البنیاد بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔ سیکرٹری موصوف نے سکمزمیڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں ہیلتھ کیئر کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاجس میں مریضوں کی دیکھ ریکھ ، بنیادی ڈھانچے ، طبی سازوسامان اور ہسپتال کی مجموعی آپریشنل کارکردگی پر توجہ مرکوز کی گئی۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے ڈاکٹروں اور دیگر عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارامقصد اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ طبی سہولیات اعلیٰ ترین معیار پر پوری اُتریں اور ہم کمیونٹی کو صحت کی نگہداشت کی مؤثر خدمات فراہم کرنے کے قابل ہوں۔ اُنہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ ہسپتال میں طبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے خود کو مصروف عمل بنائیں۔سیکرٹری موصوف نے دورے کے دوران مختلف شعبہ جات جیسے اوپتھلمولوجی ، فزیالوجی ، اناٹومی ، کمیونٹی میڈیسن اور دیگر متعلقہ بنیادی ڈھانچے کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہر سہولیت کا کا منظم طریقے سے جائزہ لیا۔ اُنہوں نے مریضوں اور تیمارداروں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ان سے وہاں فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کے بارے میں تفصیلی رائے لی۔ڈاکٹرسیّد عابدرشید شاہ نے ڈاکٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکمز میڈیکل کالج اور ہسپتال ایک اہم طبی اِدارہ ہے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مریضوں کو بہتر نگہداشت فراہم کریں۔ یہ صرف اعلیٰ معیار کی طبی دیکھ ریکھ اور طبی تعلیم کے اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ ہی ہوسکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اِجتماعی طور پر اَپنے ہیلتھ کیئر سسٹم میں ایک نیا معیار قائم کرنا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وسیع تجربے اور مہارت کی بنیاد پر بصیرت، نئے خیالات، اِختراعی خیالات اور تجاویز کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ ورک کلچربنانے کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے جو جو بہتر نتائج فراہم کرسکتا ہے ، اُنہوں نے فیکلٹی ممبران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تدریس کے ایسے جدید ماڈلز تیار کریں جو مثبت اثرات مرتب کرسکیں۔ڈاکٹر عابد رشید نے ہسپتال کے اندر اور ارد گرد صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا جو مریضوں کی صحت کے لئے ضروری ہے۔ اُنہوں نے ہسپتال کی کینٹین کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ آر او کو حفظان صحت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔اُنہوں سکمز میڈیکل کالج اور ہسپتال کا معائینہ کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ادارے کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو جدید معیار کے مطابق بہتر بنائیں اور طلباء کی سہولیتوںسے متعلق دیگر سہولیات بھی تیار کی جائیں۔ڈاکٹر سیّد عابد رشیدشاہ نے مختلف جاری منصوبوںپر پیش رفت کی رفتار تیز کرنے پر بھی زور دیا اور ان اہم کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے عمل آوری ایجنسیوں اور ہسپتال اِنتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیا۔ اِس موقعہ پرسیکرٹری موصوف نے طلباء سے بات چیت کی اور طلبأ کے تاثرات ، تجاویز اور سوالات سنے۔ اُنہوں نے ان سے فراہم کی جانے والی تعلیم کے معیار اور اُنہیں درپیش مسائل کے بارے میں رائے طلب کی۔ اُنہوں نے گریجویٹ ہونے والے طلبأ پر زور دیا کہ وہ طبی کمیونٹی کے ماہرین کی قائم کردہ مثالوں پر عمل کریں۔










