سری نگر//سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نے ایس کے آئی سی سی میں ٹریول آپریٹروں کے ساتھ اِستفساری تبادلہ خیال کیا تاکہ وادی میں غیر استعمال شدہ سیاحتی مقامات پر سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ سرمائی سیاحت کے لئے حکمت عملی وضع کی جاسکے۔اِس موقعہ پر ناظم سیاحت ڈاکٹر جی این ایتو ، محکمہ سیاحت، امور نوجوان و کھیل کود محکمہ کے اَفسران اور مختلف ٹریول اینڈ ٹور ایسو سی ایسو سیشنوں ، سرمائی کھیلوں ایسو سی سیشنوں اور ہوٹلیئر ایسو سی سیشنوں کے ممبران موجود تھے۔سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ جموںوکشمیر میں 75 نئے سیاحتی مقامات کو اِستعمال کیا جارہا ہے جن میں سے38 مقامات کشمیر میں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے ہوائی اڈوں ، میٹرو سٹیشنوں اور ملک کے میٹرو پولیٹن شہروں میں کشمیر کے سیاحتی اور مہم جوئی کے علاقوں کو ظاہر کرنے والے ہورڈنگز لگارہا ہے۔سرمد حفیظ نے کہا کہ محکمہ سیاحت میڈیا ، میڈیا اَفرادوں اور بلاگرز کو بروئے کار لا کر سیاحتی مقامات کی نمائش کو فروغ دے رہا ہے جو سیاحوں کی آمد کو بڑھانے میں مؤثر کردار اَدا کرتا ہے۔اُنہوں نے شرکأ پر زور دیا کہ وہ اَپنا حصہ اَدا کریں جس سے سیاحت کو فروغ میں بہت زیادہ اَثر پڑے گا۔اُنہوں نے انہیں اختراعی ، آئوٹ آف بکس تجاویز اور آئیڈیا ز فراہم کرنے کی دعوت دی جو مشہور مقامات کے ساتھ نئے غیر استعمال شدہ علاقوں کی سیاحت کی صلاحیت کو فروغ دیں گے۔سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نے مزید کہا کہ سونہ مرگ میں سکیئنگ شروع کی جائے گی اور وہاں سکیئنگ لفٹیں بنانے کے لئے فنڈس فراہم کئے گئے ہیں۔










