Secretary Revenue

سیکرٹری ریونیو نے رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا جائزہ لیا

جموں//سیکرٹری ریونیو ڈاکٹر پیو ش سنگلا نے شہری مرکوز اور بغیر پریشانی رجسٹریشن کو فروغ دینے میں رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کی گئی ڈیجیٹل اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے محکمہ سے کہا ہے کہ وہ دیگر ریاستوںیوٹیز سے بہترین طرزِ عمل اَپنائے تاکہ شہریوں کو کم سے کم اِنسانی انٹرفیس سے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔سیکرٹری موصوف نے رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی پہلی جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے این جی ڈی آر ایس ایپلی کیشن کی عمل آوری ، دیکھ ریکھ، دیر پا اور این جی ڈی آر ایس ایپلی کیشن کی ترقی ، صلاحیت اور اِضافہ مسائل میں شرکت کے لئے مرکزی سطح پر پیشہ ور اَفراد کے ایک مضبوط تکنیکی معاونت کے نظام کو قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے ایس ڈی یو ، این آئی سی پونے کے ساتھ مشاورت سے ضلع ہیڈ کوارٹر میں این آئی سی کے ڈی آئی اوز کو شامل کرنے پر زور دیا جو ضرورت کے مطابق ضلع ہیڈ کوارٹر اور سب ڈویژنل سطح پر سب رجسٹراروں کے مقامی مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے رجسٹریشن کے منظرنامے اور رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ آئی جی آر جے اینڈ کے ،اے آئی جی آر کے / جے کی جانب سے عملائے جانے والے نئے اقدامات کا ایک جامع جائزہ لیا۔میٹنگ میں محکمہ ریونیو کے اَفسران ، ضلعی رجسٹراروں او رسب رجسٹراروں نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔میٹنگ میں سلاٹ بُکنگ سے لے کر این جی ڈی آر ایس پورٹل پر دستاویز کی منظوری تک دستاویز کے اِندراج کے مختلف پہلوؤں پر غور وخوض ہوا۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ تمام 86 سب رجسٹرا ر دفاتر میں این جی ڈی آر ایس پورٹل کے ذریعے دستاویزات کی رجسٹریشن آن لائن کی جاتی ہے ۔ محکمہ میں متعدد اِصلاحات متعارف کی گئی ہیں۔ سلاٹ کی آن لائن بُکنگ ، دستاویز جمع کرنا اور اَپ لوڈ کرنا، سٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس کی آن لائن اَدائیگی ، دستاویزات کی چیک لسٹ کو آرٹیکلز / اِنسٹرومنٹس سے جوڑنا، پی اے این کی تصدیق ، ایس ایم ایس الرٹس ، ریپڈ اسسمنٹ وغیرہ نے نہ صرف دستاویزات کے اِندراج میں شفافیت کوفروغ دیا ہے بلکہ اِنتظار کی مدت ، فضول بُکنگ اور رجسٹریشن میں صوابدید کی گنجائش کو ختم کیا ۔ اِس کے نتیجے میں رجسٹریشن اور محصولات کی وصولی میں بھی زبردست اِضافہ ہوا ہے۔آئی جی آر جموں و کشمیر اور ان کے افسران کی ٹیم نے رجسٹریشن اور ریونیو کی وصولی، محکمہ کی صلاحیت، شروع کئے گئے اَقدامات، آلات، مشینری کی شکل میں سب رجسٹرار دفاتر میں دستیاب سہولیات کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔این جی ڈی آر ایس پورٹل پر ایک الگ پرزنٹیشن دی گئی ۔ اِس کے موجودہ کام اور مختلف پورٹلز جیسے ایس ایچ سی آئی ایل ، ایل آر آئی ایس ، آر اے ایس ، اِی۔ گراس ، جے کے بینک ، پین ، ڈیجی لاکر وغیرہ کے ساتھ روابط اور مزید بہتری اور اقدام کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے محکمہ سے کہا کہ وہ ایک اِدارہ جاتی اِنتظام کرے جس کے تحت شہری کو رجسٹرڈ دستاویز کی حتمی کاپی این جی ڈی آر ایس پورٹل پر لاگ اِن کرنے پر دستیاب ہو سکے تاکہ وہ کسی بھی جگہ سے دستاویز کو بغیر کسی رُکاوٹ کے اور بغیر کسی رُکاوٹ کے ڈائون لوڈ کرسکے۔سب رجسٹرار آفس دوبار تشریف لائیں ۔ اِس مقصد کے لئے محکمہ پارٹیوں کے اِی۔ سائن او ررجسٹر کرنے والے اَفسران کے ڈیجیٹل دستخطوں کے اِستعمال کے اِمکان کو بھی تلاش کرے گا۔سیکرٹری ریو نیو نے عوام کی شکایات کو دور کرنے اور اَفسران و ملازمین کے سوالات کا جواب دینے کے لئے خصوصی طورپر رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے وقف ہیلپ لائن اور کال سینٹر کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے خواہش ظاہر کی کہ عام لوگوں کے سوالات کے جوابات دینے کے لئے ایک چیٹ بوٹ کو محکمانہ ویب سائٹ پر رکھا جائے۔اُنہوں نے سب رجسٹرار دفاتر میں دو طرفہ آڈیو سے سی سی ٹی وی کے کام کاج کاجائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ سب رجسٹرار دفاتر کے کام میں شفافیت کو آگے بڑھانے کے لئے 20 ؍ مارچ 2023ء تک آئی جی آر آفس میں ایک مرکزی پینل نصب کیا جائے ۔ اُنہوں نے محکمہ یہ بھی ہدایت دی کہ وہ رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں مطلوبہ ترامیم کی تجویز پیش کرے تاکہ دیگر ریاستوں کی طرز پر مقررہ وقت میں دیگر شہری دوست اقدامات کوعملانے کی راہ ہموار کی جاسکے۔سیکرٹری نے اِی۔ آفس کی اہمیت کو دہراتے ہوئے سب رجسٹراروں کو تمام سرکاری خط و کتابت کے لئے 31؍ مارچ 2023ء سے پہلے اِی۔ آفس کو مکمل طو رپر تبدیل کرنے کی ہدایت دی۔اِس موقعہ پ رسب رجسٹراروں نے عام لوگوں کے فائدے کے لئے این جی دی آر ایس پورٹل میں مزید بہتری لانے کے لئے تجاویز دیں اور عملانے کے لئے ایس ڈی ایو این آئی سی پونے کی مشاورت سے این جی ڈی آر ایس پورٹل میں بہتری اور اقدام کی تجویز دینے کے لئے ایک منصوبہ تیا ر کیا گیا ۔