سیکرٹری ریونیو نے رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کام کا ج کا جائزہ لیا

جموں//سیکرٹری ریونیو ڈاکٹر پیوش سنگلا نے آج رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں اِنسپکٹر جنرل رجسٹریشن ( آئی جی آر ) ، ایڈیشنل اِنسپکٹر جنرل رجسٹریشن کشمیر (اے آئی جی آر کے) ،ایڈیشنل اِنسپکٹر رجسٹریشن جموں ( اے آئی جی آر جے )اور ریونیو اور رجسٹریشن کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔سیکرٹری ریونیو نے رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ لیا اور رواں مالی برس کے لئے منظور شدہ محکمے کی مختلف ڈیلیوری ایبلز اور محکمے سے متعلق دیگر اَمور پر غور و خوض کیا۔سیکرٹری نے رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری سب رجسٹراروں اور عام لوگوں کے لئے ای۔سرچ کی سہولیت کے لئے ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے لئے عدلیہ اور رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے میراثی ڈیٹا کو سکین کرنے، ڈیجیٹائزیشن اور اپ لوڈ کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ .ڈاکٹرپیوش سنگلا نے مقررہ وقت کے اندر مکمل ہونے والی چار اہم ڈیلیوری ایبلزجیسے کہ میراثی ڈیٹا کی سکیننگ، ڈیجیٹائزیشن اور اپ لوڈنگ، سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے سب رجسٹرار دفاتر کی نگرانی اور دستاویزات کی رجسٹریشن کے لئے شناخت کی تصدیق سے متعلق قوانین کا نوٹیفکیشن پر روشنی ڈالی۔سیکرٹری موصوف نے ہدایت دی کہ ہر مضمون اوردستاویز کے لئے مطلع کردہ چیک لسٹ جو این جی ڈی آر ایس پورٹل کے ساتھ بھی منسلک ہے اس پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ رجسٹریشن عملے کی جانب سے کسی قسم صوابدید کا عمل کی گنجائش کو ختم کیا جا سکے۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ تمام زیر اِلتوا مسائل کے حل کے لئے پندرہ روزہ جائزہ لیا جائے۔آئی جی آر نے سیکرٹری کو یقین دلایا کہ محکمے کے لئے مطلع کردہ ڈیلیوری ابیلز اور دستاویزات کے اندراج میں مزید کارکردگی اور شفافیت لانے کے لئے جاری کردہ دیگر ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔آئی جی آر جموں وکشمیر نے مختلف اَقدامات بشمول آدھار پر مبنی دستاویز کی رجسٹریشن ، ہوم وِزٹ ماڈیول ، بزرگ شہریوں اور بزرگوں کی آدھار کی تصدیق کے لئے آئیرس کی سہولیت، اِی ۔ آفس کی عمل آوری ،شکایات کا اَزالہ ، سکیننگ ، ڈیجیٹائزیشن،وراثتی ڈیٹا کو اَپ لوڈ کرنا، سی سی ٹی وی کے ذریعے ایس آر اوز کی نگرانی کے لئے ایک مرکزی پینل کی تنصیب ، آدھار کے قواعد کا نوٹیفکیشن ، این جی ڈی آر ایس میں نئے مضامین و آلات کا اِضافہ ،این جی ڈی آر ایس سے متعلق مسائل کے لئے تکنیکی معاونت سیل کا قیام اور دیگر اَقدامات کے بارے میں بتایا۔اِس موقعہ پر سٹیٹس دستاویز کے اِندراج میں کار کردگی اور مزید شفافیت لانے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور و خوض کیا گیا اور ان کے حل کے لئے اَقدامات اور ٹائم لائنز کو حتمی شکل دی گئی۔