سری نگر//سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ نے ’میری مٹی ، میرا دیش‘ کے تحت ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کی جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پرپولو ویو مارکیٹ میں ’’ ذمہ دار انہ ٹیکزیشن اور دیر پا ترقی ‘‘ کے موضوع پر ایک سٹریٹ پلے اور سِکٹ کا اِنعقاد کیا۔ اِس سِکٹ کا بنیادی پیغام ٹیکس چوری کے اہم مسئلے اور ماحول پر بے ترتیب کان کنی کے مضر اَثرات پر روشنی ڈالنا تھا۔اِس موقعہ پر کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈاکٹر رشمی سنگھ بھی موجود تھیں۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر رشمی سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ موجودہ آور آنے والی نسلوں کے لئے ٹیکس کی تعمیل ، دیرپا کان کنی اورماحول کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے کہا،’’اِس طرح کے ایونٹس ٹیکس ، کان کنی اور ماحولیاتی دیرپایت کے درمیان پیچیدہ تعامل کو زیادہ سمجھنے میں معاون ہیں۔‘‘اِس موقعہ پرایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز کشمیر شکیل مقبول نے کہا کہ سٹریٹ پلے اور سِکٹ کا مقصد بنیادی طور پر عوام میں دیر پاکان کنی کے طریقوں اور ماحولیاتی تحفظ کی حمایت میں ٹیکس کی تعمیل کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔اِس تقریب نے مقامی کاروباری کمیونٹی ، دکانوں کے مالکان اور راہگیروں کی طرف سے خاصی توجہ حاصل کی جو جو پروفارمنس اور اس سے دئیے گئے اہم پیغام سے متاثر ہوئے۔










