سری نگر//سٹیٹ الیکشن کمیشن نے آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی ( او ایس ڈی ) سیّد شبیر احمد کو پُروقار الوداعیہ دیا ہے جن کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر تعینات کیا گیا ہے۔الوداعیہ تقریب کی صدارت سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کی او رتقریب میں سیکرٹری ایس اِی سی سشیل شرما اور کمیشن کے دیگر سینئر اَفسران نے بھی شرکت کی۔اِس موقعہ پر ایس اِی سی نے خطاب کرتے ہوئے تبدیل ہونے والے آفیسر کے کام او رشراکت بالخصوص ڈی ڈی سی اِنتخابات کے انعقاد او رکمیشن کے دیگر کاموں کے دوران خدمات پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے کہا کہ سیّد شبیر احمدنے کمیشن کے لئے گرانقدر خدمات اَنجام دی ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اِس موقعہ پر سیکرٹری ایس اِی سی نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہا رکیا اور دفتر کی شراکت کے بارے میں بریفنگ دی۔










