ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

سوربھ بھگت نے سائنس ، ٹیکنالوجی اور اختراعی کونسل ، جے اے کے ای ڈی اے کی جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی

جموں//کمشنر سیکرٹری سائنس اور ٹیکنالوجی ، سوربھ بھگت نے آج سائنس اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی دونوں تنظیموں کی ایک اعلیٰ سطحی جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں بجٹ کے اعلانات ، ڈیلیورایبلز، نفاذ اور اب تک حاصل کردہ نتائج اور اس کے حوالے سے کی گئی کارروائی کی رپورٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں یہ انکشاف دیا گیا کہ یہ معاملہ این سی ایس ایم ، وزارت ثقافت حکومت ہند سے اٹھایا گیا ہے تا کہ چوادھی جموں میں سائٹ کا معائینہ کرنے کیلئے ماہرین کی ٹیم بھیجی جائے تا کہ زمین کی منتقلی کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جا سکے ۔ کمشنر سیکرٹری نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام پرنسپل انویسٹی گیٹرز ( PIs ) سے کہا کہ وہ اب تک کی تحقیقی نتائج کے تفصیلی نتائج کے ساتھ سفارشات اور تجاویز کے ساتھ مناسب دستاویزات کے ساتھ سامنے آئیں تا کہ اسے کتاب کی شکل میں شایع کیا جا سکے ۔ قابل ذکر ہے کہ پہلی قسط کے دوران جے کے ایس ٹی اینڈ آئی سی نے یو ٹی بھر میں 123 ریسرچ پروجیکٹوں کو فنڈ فراہم کیا ہے اور مزید میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دوسری قسط میں 20.00 سے 24.00 کروڑ روپے 200-250 پروجیکٹوں کیلئے مختص کئے جائیں ۔ سوربھ بھگت نے جے اے کے ای ڈی اے کے افسران پر زور دیا کہ وہ غیر روائتی اور قابل تجدید توانائی کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کیلئے اپنی کوششوں کو تیزی سے آگے بڑھائیں ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر شاہ ، سی ای او جے اے کے ای ڈی اے ڈاکٹر پی آر دھر ، ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ ٹی ڈیپارٹمنٹ سنجے کھارو ، جوائینٹ ڈائریکٹرز سنیتا رازدان ، ایم اے بھٹ ، رشیم دیپیکا ، ایف اے /سی اے او شفیق احمد نے شرکت کی ۔