سنجیو ورما نے کٹھوعہ میں جن ابھیان شہری مہم کی صدارت کی

کٹھوعہ میں ’ MTMP2.0 ‘ کے تحت جن ابھیان شہری سرگرمیاں تیسرے دن بھی جاری رہیں

کٹھوعہ//جن ابھیان شہری کے تیسرے دن اور ’ میرا قصبہ میرا غرور ‘ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر آج ضلع بھر میں اربن لوکل باڈیز ( یو ایل بی ) کی جانب سے ایک سلسلہ وار سرگرمیاں انجام دی گئیں ۔ کمشنر سیکرٹری جنگلات سنجیو ورما نے آج ایم سی لکھن پور اور ہیرا نگر میں جن ابھیان کارروائی کے شہری اجلاس کی صدارت کی ۔ مختلف محکموں کے اسٹالوں کا معائینہ کرتے ہوئے سنجیو ورما نے محکموں پر زور دیا کہ وہ جن ابھیان شہری مہم کو جارحانہ انداز میں چلائیں تا کہ یہ پیغام ہدف شدہ مستحقین تک پہنچ سکے ۔ انہوں نے ایس وی اے نِدھی استفادہ کنندگان میں زمین کی پاس بکس اور منظور شدہ قرض کے معاملے بھی تقسیم کئے ۔ کمشنر سیکرٹری نے پی ایچ سی لکھن پور کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور پی ایچ سی لکھن پور کے احاطے میں شجر کاری مہم میں بھی حصہ لیا ۔ بعد میں سنجیو ورما نے ہیرا نگر کا بھی دورہ کیا جہاں انہو ں نے ایم سی ہیرا نگر میں جاری جن ابھیان شہری پروگرام میںحصہ لیا اور عوام سے بات چیت کی اور اس موقع پر مقامی لوگوں کے ذریعہ پیش کردہ ان کے مطالبات ، شکایات اور مسائل کو سنا ۔ شہری بلدیاتی اداروں کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے سنجیو ورما نے جن ابھیان کی اہمیت کو اجاگر کیا جو کہ ایم ٹی ایم پی 2.0 تک ایک چینل کے طور پر چلایا جاتا ہے تا کہ گورننس کے عمل میں شہری آبادی کی بڑے پیمانے پر شرکت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور اپنی تجاویز ، مشورے اور اختراعی آئیڈیاز دیں تا کہ لوگوں کی بڑھتی ہوئی ترقیاتی امنگوں کو پورا کیا جا سکے ۔ شہری کاشتکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سنجیو ورما نے عوام سے کھیتی کے جدید تصور کو اپنانے کی تلقین کی جسے سٹی فارمنگ کہا جاتا ہے جس کیلئے زمین کے بڑے پارسلوں کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور جو چھوٹی زمینوں سے اور کم سے کم کوششوں سے زیادہ منافع دے سکتی ہے ۔ اس دن میں ضلع کے تمام میونسپل علاقوں میں مختلف محکموں کے ذریعہ بیداری کے پروگراموں ، شجرکاری مہم ، خصوصی صفائی مہم ، انسداد کوڑا کرکٹ مہم اور دیگر سرگرمیوں کا ایک سلسلہ دیکھا گیا ۔ مختلف محکموں کی جانب سے متعلقہ میونسپل کمپلیکس میں اسٹالز اور رجسٹریشن کاؤنٹر لگائے گئے تھے جہاں لوگوں کو دی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا اور ان کاؤنٹرز پر استفادہ کنندگان کا اندراج بھی کیا گیا تھا ۔ پروگرام میں میونسپل کمیٹیوں اور کونسلوں کے یو ایل بی ممبران ، اے ڈی سی کٹھوعہ ، سی پی او اور دیگر ضلعی اور سیکٹرل افسران نے شرکت کی ۔