پاکستان دوبارہ اشتعال انگیزی کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا

سناتن دھرم کی حفاظت کے لیے سکھ برادری نے بہت کچھ کیا ہے: راجناتھ

سری نگر// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ یہ سکھ ہی تھے جنہوں نے رام جنم بھومی تحریک شروع کی تھی اور ان کے تعاون کو کوئی بھی ہندوستانی کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ٌ کے مطابق یہ بتاتے ہوئے کہ سکھ برادری نے سناتن دھرم کی حفاظت کے لیے بہت کچھ کیا ہے،سنگھ نے یہ بات لکھنؤ کے عالم باغ گرودوارہ میں گرو گرنتھ صاحب کے پرکاش اتسو کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سکھ برادری نے سناتن دھرم کی حفاظت کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ رام جنم بھومی کے لیے بھی کوئی ہندوستانی ان کے تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا،‘‘ سنگھ نے کہا۔انہوں نے کہا کہ میں حکومتی ریکارڈ کے مطابق ایک اہم حقیقت بتانا چاہتا ہوں۔ یکم دسمبر 1858 کو ایک ایف آئی آر کے مطابق سکھوں کے ایک گروپ نے گرو گووند سنگھ کے نعرے لگاتے ہوئے احاطے پر قبضہ کر لیا اور دیواروں پر ہر جگہ ’رام رام‘ لکھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رام جنم بھومی آندولن سکھوں نے شروع کیا تھا۔سنگھ نے کہا کہ اب ہر کوئی اپنے حقوق کی بات کرتا ہے لیکن اپنے فرائض کی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کمیونٹی ایسی ہے جس کے ملک کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کا فیصد اور فوج میں ان کا فیصد ان کی آبادی کا فیصد زیادہ ہے تو وہ سکھ برادری ہے۔