سروسز سلیکشن بورڈ 21؍ اگست سے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا اِنعقاد کرے گا

سری نگر//جموںوکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرائیور ، ڈرائیور گریڈ II اور ٹریکٹر ڈرائیور کی اَسامیوں کے لئے درخواست دینے والے اُمید واروں کا ڈرائیونگ ٹیسٹ 21؍ اگست 2023ء سے کشمیر اور جموں میں لیا جائے گا۔اِس سلسلے میں جموں کے مقیم اُمید واروں کا ٹیسٹ سٹیٹ موٹر گیراج نیو پلاٹ جموں میں لیا جائے گااور کشمیر کے مقیم اُمید واروں کے لئے ٹیسٹ کا مقام سٹیٹ موٹر گیراج بمنہ سری نگر میں ہوگا۔ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے رِپورٹنگ کا وقت دونوں مقامات پر صبح 9 بجے ہوگا۔ اُمید واروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اِس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے بورڈ کی ویب سائٹ www.jkssb.nic.in دیکھیں۔