Secretary Tourism visited Mansbal, reviewed the facilities

سرمد حفیظ نے محکمہ سیاحت اور پی ایم ڈی پی منصوبوں کے ورک پلان کا جائزہ لیا

سری نگر//سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نےمختلف ٹوراِزم ڈیولپمنٹ اَٹھارٹیوں کے اَفسران اور چیف ایگزیکٹیو اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد کی جس میں محکمہ سیاحت کی طرف سے شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا ۔سیکرٹری سیاحت نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حوصلہ اَفزا سیاحوں کا رَش اور آنے والے برفانی موسم کے پیش نظر ترقیاتی کاموں کی جلد اور وقتی تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے سیاحوں کی سہولیت کے لئے شاہراہوں کے کنارے اور عوامی سہولیات سے متعلقہ کاموں کو ترجیح دینے پر زور دیا۔سیکرٹری ثقافت و سیاحت سرمد حفیظ نے شروع کئے جانے والے کاموں اور استعمال کئے جانے والے مواد کے کوالٹی کنٹرول کو سختی سے برقرار رکھنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے اِنجینئروں سے کہا کہ وہ کاموں کے ڈیزائن مقامی آرکیٹیکچرل پیٹرن اور ٹائپ ڈیزائن کے مطابق حاصل کریں۔اُنہوں نے اِنجینئروں اور اَفسران سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے مختص فنڈس کو حکومتی ہدایات کے مطابق مقرر وقت کے اندر منصفانہ طریقے سے خرچ کیا جائے۔سیکرٹری سیاحت نے سی اِی اوز ، اِنجینئرنگ کے سربراہان اور دیگر اَفسران پر زور دیا کہ وہ باقاعدگی سے منصوبوں کی تکمیل کا جائزہ لیں اور ان پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اگر کوئی رُکاوٹیں ہیں تو ان کو دور کریں۔ اُنہوں نے محکمہ سیاحت سے کہا کہ وہ مختلف ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے ایک ٹائم لائن شیڈول وضع کرے۔میٹنگ میں ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو ، مختلف ٹورازم ڈیولپمنٹ اَتھارٹیوں کے سی اِی اوز اور محکمہ سیاحت کے اَفسران موجود تھے۔ ناظم سیاحت جموں وویکا نند رائے اور جموں کے دیگر اَفسران بذریعہ آن لائن موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔