dooran

سرحد پار دہشت گردی کے چیلنجوں کے باوجود جموں و کشمیر میں حالات مضبوطی سے قابو میں

جموں کشمیر میں 5 لاکھ یاتریوں کی شرکت اور پُر امن انتخابات مثبت تبدیلی کی جانب واضح اشارہ / فوجی سربراہ

سرینگر // سرحد پار دہشت گردی کے چیلنجوں کے باوجود جموں و کشمیر میں حالات مضبوطی سے قابو میں ہیں کا دعویٰ کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے گزشتہ سال امرناتھ یاترا میں 5 لاکھ یاتریوں نے کامیابی سے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر میں انتخابات کا پرامن انعقاد ہوا جو مثبت تبدیلی کی جانب اشارہ کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں مارے گئے دہشت گردوں میں سے 60 فیصد پاکستانی شہری تھے اور انکشاف کیا ہے کہ حقیقی کنٹرول لائن پر پر موجودہ صورتحال مستحکم ہے لیکن حساس ہے۔ سی این آئی کے مطابق آر می ڈے سے قبل نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل اوپیندرا دیودی نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی کے چیلنجوں کے باوجود جموں و کشمیر میں حالات مضبوطی سے قابو میں ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پچھلے سال جموں کشمیر میں 60 فیصد دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا جو پاکستانی تھے ۔ آج خیال کیا جا رہا ہے کہ 80 فیصد سے زیادہ دہشت گرد پاکستانی نژاد تھے۔انہوں نے کہا کہ وادی اور جموں کے علاقوں میں دہشت گرد عناصر کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔لائن آف کنٹرول کے ساتھ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جنرل دویدی نے تصدیق کی کہ ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز کی مفاہمت کے بعد فروری 2021 سے نافذ ہونے والا جنگ بندی معاہدہ مستحکم ہے۔ تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ سرحد کے پار دہشت گردی کا بنیادی ڈھانچہ برقرار ہے، اور دراندازی کی کوششیں، بشمول بین الاقوامی سرحد سیکٹر سے ہوتی رہتی ہیں۔جنرل دویدی نے زور دے کر کہا کہ تشدد کی مجموعی سطح کنٹرول میں ہے۔انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ امرناتھ یاترا میں 5 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے کامیابی سے حصہ لیا، اور انتخابات کا پرامن انعقاد خطے میں مثبت پیش رفت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے کہا ’’دہشت گردی سے سیاحت کی طرف تبدیلی بتدریج شکل اختیار کر رہی ہے ۔ ‘‘جنرل اوپیندر دویدی نے انکشاف کیا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر موجودہ صورتحال مستحکم ہے لیکن حساس ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی قیادت کے درمیان اعلیٰ ترین سطحوں پر بات چیت اس پیچیدہ صورت حال کو سنبھالنے کے لیے جاری ہے۔جنرل دویدی نے روشنی ڈالی کہ 20 اپریل سے، دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کو ڈیپسانگ اور ڈیمچوک جیسے روایتی گشت والے علاقوں تک رسائی سے روکنے کیلئے اسٹریٹجک اقدامات کیے ہیں۔ آرمی چیف نے چراگاہوں پر باہمی معاہدوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، بفر زون کی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے تصدیقی گشت کے دو راوٓنڈ کی تکمیل کو نوٹ کیا۔مذاکرات کے دوران، ممکنہ تشدد کو روکنے کے لیے بعض مقامات کو عارضی موقوف کے طور پر نشان زد کیا گیا تھا۔ جنرل دویدی نے خطے میں اعتماد کی بحالی اور استحکام کیلئے 20 اپریل کے بعد ہندوستان اور چین کے درمیان تجدید مفاہمت کی ضرورت کو دہرایا۔ مستقبل کے منصوبوں میں خاص نمائندے شامل ہیں جو دیرپا تنائو کو دور کرتے ہیں۔آرمی چیف نے یہ بھی بتایا کہ تقریباً 1700 خواتین افسران موجودہ تربیت کے بعد ہندوستانی فوج اور سہ فریقی خدمات میں شامل ہوں گی۔