سائبر ٹھگ نے ڈی جی پی آر آر سوین کے نام پر جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنایا

پولیس سربراہ کے نام پر لوگوں سے رقم طلب کرتا ہے ، پولیس نے لوگوں کو ہوشیار رہنے کی صلاح دی

سرینگر///جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کے روز لوگوں سے کہا کہ وہ ایک ایسے شخص کے خلاف ہوشیار رہیں جو پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوین ظاہر کر رہا ہے اور فون پر رقم کا مطالبہ کر رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کے روز لوگوں سے کہا کہ وہ ایک ایسے شخص کے خلاف ہوشیار رہیں جو پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوین ظاہر کر رہا ہے اور فون پر رقم کا مطالبہ کر رہا ہے۔سائبر ٹھگ ہر روز دھوکہ دینے کے لیے نت نئے حربے آزماتے رہتے ہیں۔ اس کے لیے وہ اعلیٰ عہدیداروں کے ناموں، تصویروں، عہدوں وغیرہ کا غلط استعمال کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتے۔ ایسا ہی ایک معاملہ جموں و کشمیر میں سامنے آیا ہے۔ ایک دھوکہ باز نے ریاستی پولیس چیف (ڈی جی پی) آر آر سوین کی تصویر اور نام کا استعمال کرتے ہوئے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنایا۔جموں و کشمیر پولیس نے اس حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس پر ہوشیار رہیں اور مناسب جانچ کے بغیر کسی بھی قسم کا لین دین وغیرہ نہ بھیجیں۔ علاوہ ازیں پولیس کا کہنا ہے کہ ٹھگوںکی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔پولیس نے کہاکہ پولیس افسران، دیگر سرکاری خدمات، محکموں کے ساتھیوں اور عام عوام کے ارکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایک دھوکہ باز (جس کی شناخت کی جا رہی ہے) موبائل فون نمبر 8891979985 کا استعمال کر رہا ہے اور خود کو آر آر سوین بطور ڈی جی پی ظاہر کرتا ہے ۔ ‘دھوکہ باز ساتھی پولیس افسران سمیت مختلف لوگوں سے پیسے مانگ رہا ہے۔ اس معاملے میں قانون کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔ دوستوں، ساتھیوں اور یہاں تک کہ رشتہ داروں سے بھی گزارش ہے کہ مستقبل میں اس شخص کے ساتھ ساتھ ایسے افراد سے بھی چوکنا رہیں۔