سری نگر//وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے ورچوئل سربراہی اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہے،اور ہمیں دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہے۔انہوںنے رکن ممالک کے ورچوئل سربراہی اجلاس میں شریک چین،روس ،پاکستان اوردیگرممالک کے سربراہان کی موجودگی میںہندوستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اندر تعاون کے 5 ستون قائم کئے ہیں۔ ان میں اسٹارٹ اپ اور اختراع، روایتی ادویات، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ڈیجیٹل شمولیت اور بدھ مت کا مشترکہ ورثہ شامل ہیں۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے ورچوئل سربراہی اجلاس کی میزبانی کی ۔ اس دوران چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر رکن ممالک کے نمائندے اس کانفرنس میں شریک تھے۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہSCO یوریشیا کے امن، خوشحالی اور ترقی کیلئے ایک بڑے پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ ہندوستان نےSCO کے اندر تعاون کے5 ستون قائم کئے ہیں۔ان میں اسٹارٹ اپ اور اختراع، روایتی ادویات، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ڈیجیٹل شمولیت اور بدھ مت کا مشترکہ ورثہ شامل ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ۲ دہائیوں میںشنگھائی تعاون تنظیم پورے یوریشیا خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے ہزاروں سال پرانے ثقافتی اور خطے کے لوگوں کے درمیان تعلقات ہمارے مشترکہ ورثے کا زندہ ثبوت ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ ممالک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے، SCO کی طرف سے ینگ سائنٹسٹ کانکلیو، مصنفین کانکلیو، اسٹارٹ اپ فورم اور یوتھ کونسل جیسے کئی نئے فورمز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ان پلیٹ فارمز کا مقصدممبر ممالک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا اور انہیں بامعنی مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ ہمیں دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہے۔انہوںنے کسی ملک کانام لئے بغیر مگرپاکستان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ کچھ ممالک سرحد پار دہشت گردی کو اپنی پالیسیوں کے ایک آلہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہSCO کو ایسے ممالک پر تنقید کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہیے،بلکہ ممبرممالک کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی پر دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔










