دورہ سیاسی نہیں ذاتی نوعیت کا: وقار رسول
سری نگر//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی2روزہ ذاتی دورے پر جمعہ کوسری نگر پہنچیں گے اور اگلے دن یعنی ہفتہ کو ان کی والدہ سونیا گاندھی بھی ان کیساتھ ہوں گی۔ جے کے این ایس کے مطابق وقار رسول وانی نے کہا کہ دونوں سینئر لیڈروں خاندانی یا نجی دورے کے دوران سری نگر میں کسی بھی پارٹی لیڈر سے کوئی سیاسی مصروفیت یا ملاقات نہیں ہوگی۔پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرنے کہا کہ راہل گاندھی گزشتہ ایک ہفتے سے مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں ہیں اور جمعہ کی صبح کارگل میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے بعد سری نگر روانہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو ان کے ساتھ ان کی والدہ سونیا گاندھی بھی شامل ہوں گی۔










