جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون کے اَفسران اور عملے کے ساتھ چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت ، اُن کی اہلیہ مدھو لیکاراوت اور مسلح اَفواج کے 11 اہلکاروں کے اَفسوسناک اِنتقال پر اِظہار تعزیت کیا جنہوں نے 8؍ دسمبر 2021ء کو ہیلی کاپٹر کے ایک المناک حادثے میں اَپنی جانیں گنوائیں۔راج بھون کے اَفسران نے بھی جنرل راوَت ، اُن کی اہلیہ او رمسلح اَفواج کے 11اہلکاروں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اِختیار کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سوگوار کنبے کے تئیں اَپنی گہری تعزیت کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راوت کا اِنتقال ملک کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ ملک ہمیشہ جنرل راوت کا مسلح اَفواج میں اِصلاحات ، شاندار قیادت اور نظرئیے کے لئے ان کا مقروض رہے گا۔‘‘










