سری نگر//ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم کشمیر نے ’’ میری ماں، میرا دیش ‘‘ مہم کے بینر تلے ایک شجرکاری مہم اور عہد کی تقریب کا اِنعقاد کیا۔ ناظم سیاحت کشمیر راجا یعقوب فاروق نے پودے لگا کر اِس کاوش کی قیادت کی۔تقریب میں سینئر افسران اورملازمین نے شرکت کی جو ملک کی اَقدار کے تحفظ کی خاطر اَپنے عزم کے لئے اِجتماعی طور پر متحد تھے۔اِس موقعہ پر ناظم سیاحت کشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیاحت ایسے اقدامات کو آگے بڑھا رہا ہے جو ماحولیاتی شعور کو حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ جوڑتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ’’میری مٹی ،میرا دیش‘‘مہم اِجتماعی عمل کے ایک طاقتور اور سرسبز و شاداب مستقبل کے لئے اُمید کی کرن ہے۔










