دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

پولیس الرٹ ، فوری حرکت میں آکر 2افراد حراست میں لئے گئے

سرینگر///دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی جی آئی) کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ خبر کے مطابق 5 اپریل کو ہوائی اڈے پر طیارے میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی تلاشی لی جا رہی تھی کہ اسی دوران دو مسافروں نے سیکیورٹی عملے کو دھمکی دی کہ وہ ایئرپورٹ کو نیوکلیائی بم سے اڑا دیں گے۔ بم کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس الرٹ ہو گئی ہے۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے اور دنیا کے کئی بڑے شہروں کو دارالحکومت سے جوڑتا ہے۔وائس آف انڈیاکے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی جی آئی) کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ خبر کے مطابق 5 اپریل کو ہوائی اڈے پر طیارے میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی تلاشی لی جا رہی تھی کہ اسی دوران دو مسافروں نے سیکیورٹی عملے کو دھمکی دی کہ وہ ایئرپورٹ کو نیوکلیائی بم سے اڑا دیں گے۔ جس کے بعد ایئرپورٹ پر ہنگامہ مچ گیا۔ ان دونوں مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ اطلاع دہلی پولیس نے پیر (8 اپریل) کو دی ہے۔دہلی پولیس کے مطابق دونوں مسافروں کو ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دونوں کے خلاف ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں دفعہ 182/505 (1)B کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بم کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس الرٹ ہو گئی ہے۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے اور دنیا کے کئی بڑے شہروں کو دارالحکومت سے جوڑتا ہے۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بم کی دھمکی ملی ہو۔ ایسی دھمکیاں پہلے بھی دی جاتی رہی ہیں۔ اس میں تازہ ترین واقعہ فروری کا ہے، جب کولکاتا جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع ملی۔ 27 فروری کو صبح سویرے ہوائی اڈے پر کال موصول ہوئی کہ کولکاتا جانے والی ہوائی جہاز میں بم نصب کیا گیا ہے۔ اس کے بعد حکام نے جلدی میں ہوائی اڈے سمیت ہوائی جہاز کی جانچ پڑتال کی لیکن انہیں کچھ نہیں ملا۔ بعد میں پتہ چلا کہ کسی نے بم کی جھوٹی خبر دی تھی۔