جموں و کشمیر کے راجوری میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 8 آئی ای ڈیز، 2 وائرلیس سیٹ ضبط
سرینگر///راجوری میں فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگاکر وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے جبکہ پونچھ میں ایک شخص جو پیشے سے ہیڈ ماسٹر ہے کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے اس سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے ۔ وائس آف انڈیا یے مطابق سیکورٹی فورسز نے اتوار کو جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے ایک گاؤں میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیاجس کے نتیجے میں آٹھ دیسی ساختہ بم، دو وائرلیس سیٹ اور کچھ گولہ بارود برآمد ہوا۔حکام نے بتایا کہ برآمد شدہ مواد انتہائی زنگ آلود حالت میں تھا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ ٹھکانا اس وقت استعمال میں تھا جب دہشت گرد ضلع میں دو دہائیوں قبل عسکریت پسندی سے آزاد ہونے سے پہلے کام کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوج کی مدد سے راجوری شہر سے 30 کلومیٹر دور تھانہ منڈی علاقے کے عظمت آباد گاؤں میں تلاشی مہم شروع کی اور ٹھکانے کا پتہ لگایا۔حکام نے بتایا کہ آئی ای ڈیز میں سے ایک کا وزن 1 کلوگرام تھا، باقی سات کا وزن آدھا کلو تھا۔جبکہ AK-47 رائفل کے تین میگزین، 102 راؤنڈ، ایک چارجر، اور دو وائرلیس سیٹ ضبط کیے گئے دیگر سامان تھے۔دریں اثناء پونچھ میں ایک ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ دہشت گردوں کے لیے بطور او جی ڈبلیو کام کر رہا تھا۔ اس کے پاس سے ایک پستول اور دستی بم بھی برآمد ہوا۔جموں ڈویڑن کے پونچھ ضلع میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہاں ایک دہشت گرد نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ پولیس نے اتوار کو ایک ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کیا، جو دہشت گردوں کے لیے بطور او جی ڈبلیو کام کر رہا تھا۔ اس کے پاس سے پاکستانی پستول اور دو چینی دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ فوج کی 39 آر آر، 6 سیکٹر کی رومیو فورس نے پولیس اور ایس او جی پونچھ کے ساتھ مل کر اتوار کو پونچھ ضلع کے سورنکوٹ علاقے میں ہری بدھا میں مشترکہ آپریشن کیا۔ اس دوران قمر الدین کو گرفتار کیا گیا جو دہشت گردوں کے ساتھ اوور گراؤنڈ ورکر (OGW) کے طور پر کام کر رہا تھا۔گرفتار ہونے والا قمرالدین ایک اسکول میں بطور ہیڈ ماسٹر کام کر رہا ہے۔ دوران تفتیش اس کے گھر سے ایک پاکستانی پستول اور دو چینی ساختہ دستی بم برآمد ہوئے۔ شبہ ہے کہ اس کھیپ کو پونچھ خطے میں آئندہ انتخابات میں گڑبڑ پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔










