دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا انعقاد ماہ مارچ کے پہلے ہفتے سے

نتائج کا اعلان ماہ جون 2024میں کیا جائے گا ، بورڈ امتحانی تیاریوں میں مصروف عمل / ڈائریکٹر ایکاڈیمکس

سرینگر/// جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ مارچ سیشن کے تحت دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا انعقاد ماہ مارچ کے پہلے ہفتے سے ہوگا جس کے بعد امتحانی نتائج کا اعلان جون 2024میں کیا جائے گا ۔ بورڈ کے مطابق امتحانی تیاریوں کو لیکر کارورائی جاری ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ سافٹ زون کیلئے مارچ 2024کے پہلے ہفتے میں دسویں سے بارہویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات کا انعقاد کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہارڈ زون کیلئے ان امتحانات کا انعقاد اپریل2024کے دوسرے ہفتے سے ہوگا ۔ جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اکیڈمکس کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ سیشن کے تحت دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا انعقاد مارج 2024 کے دوسرے ہفتے سے منعقد کیے جائیں گے جبکہ اسی طرح سے گیارہویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات مارچ کے آخری ہفتے سے شروع ہوں گے۔اسی طرح بارہویں جماعت کے امتحانات بالترتیب مارچ 2024 کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گے۔بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے مطابق اپریل2024کے دوسرے ہفتے سے جموں، کشمیر اور لداخ سوبے کے مشکل زونوں کے امتحانات بالترتیب 10ویں اور 12ویں جماعت کے اور اپریل کے آخری ہفتے میں منعقد کرایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے انعقاد کے بعد امتحانی نتائج کا اعلان سافٹ زون میں جون2024کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں میں ایسے 444 اسکولوں کی نشاندہی کی تھی جن کے سالانہ باقاعدہ امتحانات مارچ کے بجائے اپریل کے مہینے میں منعقد کیے جائیں گے۔