جے کے آر ایل ایم نے ایگریکلچر فارمنگ پر ورکشاپ کا اِنعقادکیا

سری نگر//جموںوکشمیر میں پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے کے لئے ایک فریم ورک تیا ر کرنے کے مقصد سے ڈائریکٹرجموںوکشمیر رورل لائیولی ہڈس مشن ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نےجے کے آر ایل ایم کا سٹیٹ آفس میں مشن کے اَفسران کے لئے تین روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا۔تربیت کا اہتمام جے کے آر ایل ایم نے کیا تھا اور مرکزی وزارتِ دیہی ترقی ایم او آر ڈی کے ماہرین کی ایک ٹیم مشن کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجروں ، بلاک پروگرام منیجروں اور لائیو لی ہڈس کوآرڈی نیٹروں کو تربیت فراہم کرے گی۔اِس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے مشن کے فیلڈ اَفسران پر زور دیا کہ وہ کاشت کار برادری کے درمیان پائیدا ر زرعی طریقوں کو فروغ دینے کے لئے ایک طریقہ کار تیا ر کریں۔ اُنہوں نے مشن کے فیلڈ اَفسران سے مزید کہا کہ وہ ایک مربوط انداز میں کام کریں تاکہ خواتین کسانوں کو زراعی صنعت کاروں کے طور پر فروغ دیا جاسکے اور ان کی زرعی مصنوعات میں حوصلہ اَفزائی کی جاسکے۔مشن ڈائریکٹر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اَپنے متعلقہ بلاکوں میں پائیدار زرعی طریقوں کو اَپنائیں جن میں بیج کی صفائی ، مٹی کی صفائی ، کٹائی سے قبل اور بعد میں کاشت کاری کے طریقے شامل ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پائیدار زرعی کاشتکاری کے ذریعے ہم اَپنے زمینی وسائل کو آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے کہا کہ ورکشاپ کے اِنعقاد کا بنیادی مقصد ایگر ی اِیکو سسٹم پر توجہ دینا ، توجہ مرکوز کرنا ، بات چیت کرنا اور اس پر غور وخوض کرنا ہے جو بلاکوں میں لائیولی ہڈ سی آر پیز کے ذریعے چلایا جائے گا جو کہ پائیدار زرعی طریقوں اور مویشیوں کا اِنتظام کرنے میں خواتین کسانوں کو مدد فراہم کرے گی ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مقامی سطح کے یہ خواتین کسان برداری کو درپیش مسائل تک آسان رَسائی اور ان کا ازالہ کریں گے ۔ ایم ڈی نے مشن کی پوری ٹیم اور ایم او آر ڈی کے ممبران کو اس پروگرام کے لئے طریقہ کار وضع کرنے پر سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ یہاں ایک دن تک جاری رہے گا اور فیلڈ سطح پر عملی مظاہرہ ہوگا۔