J&K National Panthers Party delegation calls on Lt Governor

جے اینڈ کے نیشنل پینتھرس پارٹی کے وفد نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں//جے اینڈ کے نیشنل پینتھرس پارٹی کے ایک وفد نے راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ اس کے ورکنگ صدر مسٹر پی کے گنجو کی قیادت میں وفد نے پرامن ماحول اور یو ٹی میں بے مثال ترقی کو یقینی بنانے میں یو ٹی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی ۔ وفد نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اہم عوامی مسائل کی یاداشت پیش کی ۔