جموں//جنرل آفیسر کمانڈنگ ( جی او سی ) 9 کور لفٹینٹ جنرل پشپندر سنگھ نے آج یہاں راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ جی او سی اور لفٹینٹ گورنر نے موجودہ سیکورٹی صورتحال سے متعلق مختلف اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا ۔ میجر جنرل نیرج گوسائیں ، جی او سی ٹائیگر ڈویژن جی او سی 9 کور کے ہمراہ تھے ۔ قبل ازیں بارڈر لیس ورلڈ فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی ۔ اس کے بانی مسٹر ادھیک کدم کی قیادت میں وفد نے ڈوڈا گُچھی مشروم کے جی آئی رجسٹریشن سے متعلق مسئلہ پر لفٹینٹ گورنر کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کو مقامی مصنوعات کو فروغ دینے اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ میں اپنی فاؤنڈیشن کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ تمام حقیقی مسائل پر غور کیا جائے گا ۔










