نگروٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ، جگہ جگہ ناکہ پوائنٹس قائم
سرینگر// جموں کے سدھرا نروال شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد بر آمد ہونے کے بعد نگروٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ جگہ جگہ پر ناکہ پوائنٹس قائم کرنے کے بعد گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں کشمیر پولیس نے ایک مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر جموں کے سدھررا نروال علاقے میں جموں کے ساتھ لگنی والی شاہراہ پر ایک دھماکہ خیز مواد بر آمد کر لیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کی خصوصی ٹیم نے سڑک کے کنارے ایک ٹفن بکس میں چھپائے گئے آئی ای ڈی کو بر آمد کر کے اس کو ناکار ہ بنایا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں ایک خصوصی کارروائی کے دوان دھماکہ خیز مواد کا پتہ بھر وقت لگایا گیا جس کے بعد اس کو ناکارہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنانے کے ساتھ ہی ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے ٹال دیا گیا ۔ ادھر واقعہ کے بعد نگروٹہ جموں اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ جموں شاہراہ کے ساتھ لگنے والی سڑک پر ناکہ لگا دیں گئے ہیں جہاں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جو گاڑیوں کی چیکنگ کے علاوہ مسافروں سے بھی پوچھ تاچھ کر رہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر سیکورٹی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور انہیں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ای ڈی بر آمد ہونے کے بعد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔










