جموں کشمیر میں مقیم میانمار اور بنگلہ دیشی غیر قانونی طور رہنے والے تارکین وطن کا معاملہ

سرکار نے اب تک کیا کارروائی کی ، ہائی کورٹ نے یوٹی حکومت سے جواب طلب کیا

سرینگر//ریاست جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں 13400 میانمار اور بنگلہ دیشی غیر قانونی تارکین وطن رہ رہے ہیںاس سلسلے میں جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے روہنگیا مسلمانوں کو ریاست سے باہر بھیجنے پر حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ حکومت کو معلومات دینا ہوں گی کہ ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی اور کیا اقدامات کیے گئے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ اور جسٹس ایم اے چودھری کی قیادت والی ڈویڑن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ بنچ نے حکومت سے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں زیر التوا روہنگیا کیس کی تازہ ترین صورتحال اور کارروائی کے بارے میں مطلع کرے۔وائس آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے روہنگیا مسلمانوں کو ریاست سے باہر بھیجنے پر حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ حکومت کو معلومات دینا ہوں گی کہ ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی اور کیا اقدامات کیے گئے۔ ایڈوکیٹ ہنر گپتا کی طرف سے دائر کی گئی پی آئی ایل میں میانمار اور بنگلہ دیش سے غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر آنے والے روہنگیا مسلمانوں کی شناخت کے لیے ایک سابق ریٹائرڈ جج کو مقرر کرنے اور حکومت کو اس سمت میں ہدایات دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ اور جسٹس ایم اے چودھری کی قیادت والی ڈویڑن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ بنچ نے حکومت سے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں زیر التوا روہنگیا کیس کی تازہ ترین صورتحال اور کارروائی کے بارے میں مطلع کرے۔ ریاست جموں و کشمیر یا اقوام متحدہ کی طرف سے کبھی بھی کسی پناہ گزین کیمپ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔درخواست میں بنگلہ دیش اور میانمار سے غیر قانونی تارکین وطن کو دیے گئے تمام مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ریاست جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں 13400 میانمار اور بنگلہ دیشی غیر قانونی تارکین وطن رہ رہے ہیں۔ تاہم اصل اعداد و شمار سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہیں۔ 1982 میں، میانمار کی حکومت نے انہیں غیر ملکی قرار دے دیا، جس کے نتیجے میں ان کی ہجرت پڑوسی ملک بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور یہاں تک کہ پاکستان بھی ہوئی، حالانکہ ان ممالک میں بھی ان کا خیرمقدم نہیں کیا گیا۔درخواست میں بتایا گیا کہ ریاست میں تقریباً 1700 روہنگیا خاندان ہیں جن میں تقریباً 8500 افراد شامل ہیں۔ وہ مختلف بستیوں میں رہتے ہیں۔ ریاستی زمین، قدرتی وسائل، خاص طور پر جنگلاتی علاقوں اور آبی ذخائر پر قبضہ کرنے کے لیے، لینڈ مافیا پہلے بنگلہ دیش اور میانمار سے آنے والے ان غیر قانونی تارکین کو جنگلاتی علاقوں اور آبی ذخائر کے قریب آباد کرتا ہے۔بنگلہ دیش اور میانمار کے بہت سے غیر قانونی تارکین وطن نے غیر قانونی طور پر راشن کارڈ، ووٹر کارڈ، آدھار کارڈ کے ساتھ ساتھ مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ حاصل کر رکھے ہیں۔ ان پر مختلف ملک دشمن سرگرمیوں جیسے منشیات کی اسمگلنگ، حوالات کے لین دین میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔