road accident

جموں و کشمیر کے ڈوڈا میں کار کھائی میں گر گئی، دو افراد ہلاک

نوگام میں ریلوے کراسنگ پر عدم شناخت لاش برآمد کی گئی

سرینگر/// ڈوڈہ ضلع میں ایک کار سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد کی موت ہو گئی اور کئی شدید زخمی ہو گئے۔ادھر نوگام میں ریلوے ٹریک پر ایک عدم شناخت لاش برآمد کی گئی ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق ڈوڈہ میں اتوار کے روز ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ذرائع کہا کہ کار رات دیر گئے جیجوٹ کے مقام پر اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب یہ ڈوڈا شہر سے جودھ پور گاؤں جا رہی تھی۔ڈوڈا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عبدالقیوم نے بتایا کہ گاڑی کے گھاٹی میں گرنے کے فوراً بعد پولیس اور مقامی رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ چار افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا اور انہیں ڈوڈا میڈیکل کالج ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان میں سے دو رنجیت کمار (40) اور ساحل کمار (18) کوہسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دیا گیا۔افسر نے بتایا کہ نتن کمار اور سریندر کمار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ادھر پولیس نے اتوار کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن نوگام کی ایک پولیس پارٹی کو علی الصبح قریب NH 44 پر ریلوے کراسنگ پر ایک نامعلوم مرد کی لاش ملی ہے۔پولیس نے کہا کہ ابتدائی مشاہدے پر جسم پر کوئی زخم کا نشان نہیں دیکھا گیا ہے۔ ابتدائی تصدیق کے بعد یہ دیکھا گیا کہ یہ شخص جس کی عمر 30 سال کے لگ بھگ تھی، رات بھر انتہائی کم درجہ حرارت میں باہر لیٹا رہا اور اس کے نتیجے میںشدید سردی کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔