جموں وکشمیر میں 8,79,112 مستحقین اے اے وائی کے تحت شامل ۔ ستیش شرما

جموں وکشمیر میں 8,79,112 مستحقین اے اے وائی کے تحت شامل ۔ ستیش شرما

وزیر برائے خوراک، شہری رسدات امور صارفین، ٹرانسپورٹ، سائنس و ٹیکنالوجی، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی، امورِ نوجوان و کھیل کود اور اے آر آئی و ٹریننگز محکمہ جات ستیش شرما نے آج کہا کہ ڈویژن، ضلع اور حلقہ انتخاب کے لحاظ سے یکم جنوری 2025 تک انتیودیا انا یوجنا (اے اے وائی) کے تحت شامل مستحقین کی کل تعداد 8,79,112 ہے۔
وزیرموصوف نے آج ایوان میں سجاد غنی لون کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموں وکشمیرنے اے اے آئی کنبوں کے لئے سالانہ 6 مفت گھریلو رسوئی گیس سلنڈروں کی رِی فلنگ لاگت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم آدھار سے منسلک ڈائریکٹ بینفٹ ٹرانسفر (ڈِی بی ٹی) کے ذریعے مستحقین کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جائے گی۔وزیر نے مزید کہا کہ اس سکیم کی عمل آوری کے لئے ضروری کارروائی جاری ہے جبکہ اس سے متعلق مختلف پہلوؤں اور طریقۂ کار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سکیم کو حتمی شکل دئیے جانے کے بعد اس پر آنے والے درست مالی بوجھ کا تعین کیا جائے گا۔