جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں وکشمیر کے مختلف تعلیمی اِداروں میں اٹل ٹنکرنگ لیبارٹریاں کھولنے کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم محکمہ ، پرنسپل سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود محکمہ ، ایم ڈی اٹل انوویشن مشن ڈاکٹر چنتن ویشنو ،نیتی آیوگ پروگرام، ڈائریکٹر اٹل انوویشن مشن اور نیتی آیوگ کے انوویشن لیڈز اور ناظم سکولی تعلیم جموںوکشمیر نے شرکت کی ۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ نیتی آیوگ جموںوکشمیرمیں 1000 اٹل ٹنکرنگ لیبارٹیاں ( اے ٹی ایل) قائم کرے گا جن میں سے 187 اِس مالی سال کے آخیر تک قائم کی جائیں گی۔ اے ٹی ایل بچوں میں علمی نشو و نما کو فروغ دینے کے لئے ایک پہل ہے ۔جس سے انہیں سائنسی نظریات کے بارے میں اَپنی سمجھ کو وسیع کرنے اور تجربہ کرنے کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ اس برس کے ہدف میں سے 187 میں سے 31یوٹ کے سرکاری سکولوں میں قائم کئے جارہے ہیں جبکہ 50 مختلف تعلیمی اِداروں بشمول کے ویز، جے این ویز اور نجی سکولوں میں قائم کئے جائیں گے ۔باقی 106 لیبارٹریوں کے قیام کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے محکمہ سکولی تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ یوٹی کے مختلف اَضلاع میں اِن لیبارٹریوں کے قیام کے لئے ٹائم لائن مقرر کریں ۔ اِس کے علاوہ محکمہ سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ اِن مراکز کے بنیادی ڈھانچے اور آلات کی باقاعدگی سے دیکھ ریکھ کو یقینی بنائیں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ وہ مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں طلاب کو مختلف تجربات اور سرئنسی سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل کر کے سائنسی مزاج کو فروغ دیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ان مراکز کواِختراعی مرکزکے طور دیکھا جانا چاہیئے تاکہ وہ بچوں کو سائنسی تجربات سے روشناس کرسکیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں آئی ایف ایف سی او کی خواتین کسان کانفرنس میں شرکت کی
سکینہ اِیتو نے اودھمپور سڑک حادثے میں کالج طالبہ کی موت پر گہرے دُکھ کا اِظہا رکیا
وزیرجاوید ڈار نے بارہمولہ میں محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لیا
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں پی ایم آئی ایس کے اثرات اور عمل آوری کا جائزہ لیا
جاوید رانا نے آئی ڈِی پی ایس مینڈھر میں اخلاقی اَقدار اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے کی وکالت کی
ہائوس کمیٹی نے راجوری ۔ پونچھ میں جل جیون مشن منصوبوں کا زمینی معائینہ شروع کیا
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیر ہاٹ میں سولفل کشمیر اقدام کے تحت ’ اَپنے کاریگر کو جانیں‘ کا اِفتتاح کیا
وزیر اعلیٰ نے تجدید شدہ وار میموریل کو دوبارہ وقف کیا اورجے اینڈ کے لائٹ اِنفنٹری رجمنٹل سینٹر کی 78 ویں یوم تاسیس تقریب میں شرکت کی
’ نشہ مُکت جموںوکشمیر ابھیان‘
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر کے اَضلاع میں کے وِی اور جے این وِی کے قیام کے عمل کا جائزہ لیا










