نئی دہلی//قبائلی نوجوانوں کی طرح سے تیار کردہ قبائلی مصنوعات کی مارکیٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے آفیسر ان سپیشل ڈیوٹی مشن یوتھ جموںوکشمیر ڈاکٹر عبدالخبیر نے نئی دہلی میںٹرائفیڈ کی ٹیم کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مرکزی وزارتِ قبائلی اَمور نے کم سے کم اِمدادی قیمت ( ایم ایس پی ) کے ذریعے مائنر فارسٹ پروڈیوس ( ایم ایف پی )کی مارکیٹنگ کے لئے ایک سکیم کا اعلان کیا ہے ۔ پی ایم وَن دھن پروگرام کے تحت قبائلی علاقوں میں وِکاس کیندر قائم کئے جائیں گے تاکہ روزی روٹی پیدا کرنے ، آمدنی میں اِضافہ اور قبائلی لوگوں کا بااِختیار بنایا جاسکے۔مرکزی حکومت نے کل 87 جنگلاتی پیداوار کی اشیاء کی نشاندہی کی ہے او ران کے ایم ایس پی کی شرحوں کومرکزی وزارت قبائلی اَمور نے بھی مطلع کیا ہے۔ جموںوکشمیر قبائلی برادری کا جنگلات پر اِنحصار ہے ،اِس لئے ایسے مراکز کے قیام سے قبائلیوں کی معیشت سے متعلق مختلف مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی ۔کیندر مقامی طور پر دستیاب ایم ایف پیز میں پروکیورمنٹ اور ویلیو ایڈیشن کے لئے عام سہولیت مراکز کے طور پر کام کریں گے۔ایک وَن دھن وِکاس کیندر 10 قبائلی وَن دھن وِکاس سیلف ہیلپ گروپوں پر مشتمل ہوگا ۔ ہر ایک میں 30ایم پی ایف جمع کرنے والوں پر مشتمل ہوگا جس میں فی مرکز تقریباً 300 مستفید ین ہوں گے ۔یہ بات واضح ہے کہ سیکرٹری قبائلی امور جموںوکشمیر ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری جو کہ ڈائریکٹر ٹرائبل ریسرچ اِنسٹی چیوٹ جے اینڈ کے کا چارج بھی سنبھالے ہوئے ہیں ، نے پہلے ہی قبائلی کاریگروں کو فہرست میں شامل کرنے کا عمل شروع کیا ہے تاکہ ان کی مصنوعات کو ٹرائفیڈ کے ’’ ٹرائب بزاِنڈیا ‘‘ اقدام کے ذریعے مناسب مارکیٹنگ کی قیمت مل سکے۔یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ جموں وکشمیر میں جلد ہی قبائلی کاریگروں کا میلہ منعقد کیا جائے گا جہاں قبائلی کاریگروں کی آن سپاٹ رجسٹریشن بغیر کسی پریشانی کے کی جائے گی ۔ان قبائلی کاریگروں کی مصنوعات کی جانب ٹرائفیڈکی علاقائی تشخیصی کمیٹی کرے گی۔ایک بار جب ٹرائفیڈ کی علاقائی شاخ نمونوں کی منظوری دے دیتی ہے تو متعلقہ قبائلی کاریگر کو سپلائی آرڈر دیا جائے گا اور پروڈکٹ کو مختلف ٹرائب اِنڈیا آئوٹ لیٹس اور ٹرائفیڈ کے اِی۔ کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔تبادلہ خیال کے دوران موجود لوگوں میں جنرل منیجر ٹی آر آئی ایف اِی ڈی ( ایم ایف پی ) امیت بھٹناگر ، ڈی جی ایم ٹی آر آئی ایف اِی ڈی سندیپ پہلوان ، جی ایم ٹی آر آئی ایف اِی ڈی ( مارکیٹنگ ) جے ایس شیخاوت اورڈپٹی منیجر ٹی آر آئی ایف اِی ڈی اوم پرکاش شامل تھے۔










