Jal Shakti

جل جیون مشن کی پندرہ روزہ مہم ، بانڈی پورہ میںجے جے ایم کے تحت کاموں کا معائینہ

بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کی ہدایت پر جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ بانڈی پورہ امتیاز احمد اور ڈی ایف او بانڈی پورہ مد ثر احمد نے آ ج جل جیون مشن کی پندرہ روزہ مہم کے تحت مختلف پنچایتوں کا مشترکہ دورہ کیا۔اَفسران نے ان علاقوں کا دورہ کیا جہاں جل جیون مشن کے تحت ڈھانچے بنائے جارہے ہیں ۔ گمرو وِجھارا پنچایت کے معائینے کے دوران یہ دیکھا گیا کہ 8.11 کروڑ مالیت کی ایک سکیم ایس آر ، پی ایس ٹی ، فلٹریشن پلانٹ اور دیگر متعلقہ سہولیات تکمیل کے قریب ہے۔ اَفسران نے دورے کے دوران مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور اُنہیں آبی وسائل کے اِنتظام اور جل شکتی محکمہ کے اثاثوں کو برقرار رکھنے میں تکنیکی عملے اور پی آر آئی کی مزید ذمہ داری کے بارے میں آگاہ کیا۔دریں اثنا، ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ 2024ء تک کوالٹی واٹر نل کنکشن کو یقینی بنانے کے لئے ضلع بانڈی پورہ میں جے جے ایم پرکُل 487 کروڑ کا سرمایہ خرچ کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ تمام 151 پنچایتوں کو پندرہ روزہ پروگرام کے تحت کور کیا جارہا ہے اور سینئر اَفسران میں سے تقریباً 25سپر وائزر پورے پروگرام کی نگرانی کر رہے ہیں۔