جموں//وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی اَمور جاوید احمد رانا نے جل شکتی محکمہ کے ایگزیکٹیو اِنجینئر ہریش چندر شرما کے اچانک انتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔اُنہوں نے اَپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کو ایک مخلص ، لگن ، فرض شناس اور باصلاحیت آفیسر قرار دِیا جس نے اِنتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور دیانت داری کے ساتھ محکمہ اور عوام کی خدمت انجام دِی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہریش چندر شرما کی عوامی فلاح و بہبود کے لئے اَنجام دی گئی خدمات کو ہمیشہ عزت و احترام اور قدردانی کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔وزیر موصوف نے سوگوار کنبے، ساتھی ملازمین اور مرحوم کے عزیز و اقارب کے ساتھ دلی ہمدردی او ریکجہتی کا اِظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لئے دُعا کی۔ اُنہوں نے اہل خانہ کے لئے اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت کے لئے بھی دُعا کی۔
یورپ میں شدید گرمی : اسکول بند، ٹرین خدمات متاثر
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد شہید
بین گور -”لبنان ‘اسرائیل کا کھیل کا میدان ہونا چاہیے’
مغربی بنگال بجٹ ۔ اقلیتوں کے فنڈز میں 3548 کروڑ روپئے کی کٹوتی
لکھنو کے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں بھیانک آگ لگ گئی ۔ 15 افراد ہلاک
برق رفتار سفر کیلئے 7 روٹس کو مل گئی منظوری
سی جے پی کے مظاہرین مسلسل تیسرے دن بھی جنتر منتر پر موجود ہیں
این ٹی اے نے لیک ویڈیو کو جعلی قرار دیا، این ای ای ٹی کا دوبارہ امتحان کامیابی سے منعقد ہوا
اجین میں آدیواسی خاتون کی 12 سالہ بیٹے کے سامنے اجتماعی عصمت دری کی گئی
خام تیل کے تین ٹینکر آبنائے ہرمز سے بحفاظت نکل گئے










