آپریشن سندور نے دہشت گردی کیخلاف ٹھوس موقف کا پیغام دیا: راجناتھ

تین سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت نے جموں کشمیر کی تصویر کو بدل دی :راجناتھ سنگھ

سرینگر //گزشتہ تین سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت نے جموں کشمیر کی تصویر کو بدل دیا کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم پڑوسیوں کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں لیکن ملک کی سالمیت پر کوئی انچ نہیں آنے دیںگے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ملٹری ہیلتھ ایکسچینج کی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کے مغربی سرحدوں کے ساتھ سیکورٹی کی صورتحال کافی حد تک مستحکم ہے تاہم سرحد کے اس پار دشمن عناصر کی سرپرستی میں ابھرتے ہوئے نارکو ٹیرر گٹھ جوڑ کے اشارے مل رہے ہیں جس کا مقصد عدم استحکام پیدا کرنا ہے، خاص طور پر سرحدی علاقوں میں امن بگاڑنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’مغربی سرحدوں کے ساتھ ہماری افواج پورے تنازعات کے میدان میں مخالف کی طرف سے درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کے لیے کافی حد تک تیار ہیں۔جموں کشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار لوگوں کی راحت رسانی اور تعمیر و ترقی کیلئے اپنے وعدے پر کار بند ہے اور اس میں کوئی بھی کوتاہی نہیںکی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا سرکار نے لوگوں کو تمام سہولیات بہم رکھی اور بی جے پی سرکار کے ساتھ لوگ کافی خوش ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہم حالات کو بہتر بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر کے حالات کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور جو کوئی بھی اس میں ملوث پا یا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے حریف ہماری طاقت کو جانتے ہیں۔سنگھ نے کہاکہ ہم اپنے پڑوسیوں کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں لیکن امن کو تحلیل کرنے والوں کو ہم اپنی طاقت دکھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے اور جب صبر کا پیمانہ لبریز ہوگا تب کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔