fired

تین برسوں کے دوران 119ملازمین کوبرخواست کیاگیا250کی فائلوںکاجائزہ لیاجارہاہے

250 ہزارکے قریب افرادکوچوردروازئے سے نوکریاں فراہم کی گئی 67ہزار کے پاس نوکری کے آرڈرفی الحال دستیاب نہیں /زررائع

سرینگر//جموں وکشمیر کاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد ملک دشمن سرگرمیوں میں ڈیڈ وڈ عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے الزام میں 119سرکاری ملازمین کونوکریوں سے فارغ کیاگیا دوسوپچاس کے قریب سرکاری ملازمین کے فائلوں کاخفیہ ادارے اورجموںو کشمیر سرکار باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے جب کہ دولاکھ پچاس ہزارکے قریب ملازمین کے چور دروازے سے نوکریوں پر لگانے کابھی انکشاف ہوا ہے اور ایسے ملازمین کوفاسٹ اپوئنٹ منٹ یعنیٰ آرڈرکاپی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اے پی آئی نیوز ڈیسک کے مطابق250کے قریب سرکاری ملازمین کے خلاف تلوارلٹکنے والی ہے اور ایسے ملازمین کی فائلوں کاخفیہ ادارے جموںو کشمیر انتظامی کونسل باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے ۔باوثوق زررائع کے مطابق 250کے قریب ملازمین کے بارے میں جواطلاعات موصول ہوئی ہے اسکے بعد ان کی فائلوں کاجائزہ لینے کافیصلہ کیاگیا اور اب تک باوسوق زررائع کے مطابق170کے قریب ملازمین کی فائلوںمین مکمل کرلی ہے اور 80کے قریب فائلوں کومکمل کیاجارہاہے۔ خفیہ ادارے اپنی رپورٹ سرکار کوپیش کریگی اورجموں کشمیرکونسل اپنی تحقیقاتی رپورٹوں کومدنظررکھنے کے بعد فیصلہ لے گی کہ ٓایاایسے ملازمین کونوکریوں سے فارغ کیاجائیگا یاانہیں معافی دی جائے گی ۔جموں وکشمیر کاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد 119سرکاری ملازمین کواب تک نوکریوں سے برخواست کیاگیا اوران میں52ایسے ملازمین ہے جوملک دشمن سرگرمیوں اور عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطے میں تھے ۔برطرف کئے گئے ملازمین میںممنوعہ حزب المجاہدین کے سپریموںمحمدیوسف شاہ عرف صلاح دین کے بیٹے شامل ہے جبکہ حر یت (گ) کے سابق چیئرمین سیدعلی شاہ گیلانی کے نزدیکی رشتہ دربھی ہے ۔ادھراس بات کابھی انکشاف ہوا ہے کہ دولاکھ 50ہزار کے قریب افرادکو چور دروازے سے نوکریاں فراہم کی گئی ور ان ملازمین کوزیادہ تر مختلف کارپوریشنوں میںملازمتیں فراہم کی گئی ۔سٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن میںبڑی تعداد میں ملازمین کوبھرتی کیاگیاتاکہ افرادی قوت کی کمی کوپوراکیاجائے او ریہ کارپوریشن نفع بخش بن سکے ۔تاہم افرادی قوت پوراکرنے کے باوجودسٹیٹ رودٹرانسپورٹ کارپوریشن اب بھی خسارے سے دو چار ہے اوردیگر کارپوریشنوں کی طرح دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ۔جن ملازمین کوچورددروازسے سے نوکریاں فراہم کی گئی ہے ان کے لئے اب سرکار نے ایک طریقہ اختیار کیاہے کہ وہ اپنی آر ڈرکاپی اپنے گوشوارے کے ساتھ سرکارکوفراہم کرے اورباخبرزررائع کے مطابق67ہزار ملازمین کوفاسٹ ایپوئنٹ منٹ لیٹریعنی نوکری کے احکامات ان کے پاس دستیاب نہیں ہے ایسے ملازمین کے خلاف کیاکارروائی عمل میںلائی جائے گی یہ انے والاکل ہی دکھائے گا تاہم زررائع کے مطابق یہ بات اظہرشمس ہے کہ چور دروازے سے نوکریاں فراہم کرنے میںکوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاگیاہے اورآنے والے دنوں کے دوران کتنے سرکاری ملازمین پرتلوارلٹکے گی اسکاسبہی کوانتظار رہے گا ۔