جموں / /لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ تعلیم کلاس روموں کی چار دیواری سے بہت آگے ہے اور اِس میں غیر نصابی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔اِن باتوں کا اِظہار مشیر بھٹناگر نے آج یہاں ٹیچر س بھون میں اُتسو کے فاتحین کوحوصلہ افزائی کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ سماگراہ شکھشا کے زیر اہتمام جموںوکشمیر یوٹی سطح کے کلا اُتسو 2021ء پروگرام کی اِختتامی تقریب کے دوران کیا۔اِس موقعہ پر پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا دیپ راج، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما، محکمہ تعلیم کے اَفسروں اورملازمین اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔مشیر موصوف نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں موسیقی اور فن کی غیر نصابی سرگرمیوں کی بہت گنجائش ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس اتسو کے دوران دکھائے گئے فن اور موسیقی کے تمام 9زمروں کے فنکاروں کی مضبوط کردار کی تعمیر میں اِنتہائی مفید ہے۔اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں اِس طرح کے فن پاروں کے فروغ کے لئے بہت سے وسائل وقف کئے جائیں گے ۔ اُنہوں نے خوشی کا اِظہار کیا کہ اس طرح کے مراحل پر پرفارم کرنے کے لئے طلباء نے یہاں تک پہنچنے کے لئے بہت کوششیں کی ہوں گی اور یہاں ہر کوئی فاتح ہے چاہے وہ ٹرافی لے یا نہ لے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے تمام طلباء کی حوصلہ اَفزائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ فن کی مشق میں جستجو کی کوئی حد نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کی کارکردگی کو دیکھ کر انہیں یقین ہے کہ جموںوکشمیر یوٹی قومی مقابلے میں پہلا مقام حاصل کرے گا۔مشیر موصوف نے اَپنے خطاب طلباء کی پروفامنس کو سراہا جو توانائی اور جوش سے بھرپور تھیں۔اُنہوں نے شرکأ اور اساتذہ کی غیر معمولی کوششوں کی تعریف کی۔مشیر موصوف نے شرکا ٔ سے سوچھ بھارت اور فِٹ اِنڈیا مہم کو اَپنانے میں سرگرم رہنے کی تلقین کی۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ جسمانی طور پر تندرست رہنے کے لئے کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دیں ۔ اُنہوں نے انہیں یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ کووِڈ مناسب طرزِ عمل اور پروٹوکول پر سختی سے عمل کرتے ہوئے کووِڈ ۔19 بیمار ی کی تیسری لہر کو شکست دیں۔پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا دیپ راج نے شرکأ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اِس طرح کے مقابلے کی میزبانی کر کے بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں۔اُنہوں نے تمام طلباء ، اساتذہ اور منتظمین بشمول چیف ایجوکیشن آفیسر جموں کو مبارک باد پیش کی جنہوں نے اِس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اَپنا بھرپور کردار اَدا کیا۔پروجیکٹ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں زندگی کا اہم حصہ ہیں کیوں کہ یہ ہمیں تنائو سے پاک اور نظم و نسق میں رکھتی ہیں ۔ اُنہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ آر ٹ اور نمائش کی ہرشکل میں ان سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ اُنہوں نے کلا اتسو کے کامیاب اِنعقاد کے لئے تمام اِنتظامات کرنے پر سماگراہ شکھشا ٹیم کی کوششوں کی ستائش کی۔ڈائریکٹر سکولی تعلیم جموں نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔اِس تقریب کے دوران اِنکشاف ہوا کہ صوبہ جموں کے 3,500 سکولوں کے کل 14,360 طلباء اور صوبہ کشمیر کے 2,849 سکولوں کے 12,227 طلباء نے اس کلا اتسو میں حصہ لیا۔یوٹی سطح کا مقابلہ اِس ماہ کی 8 سے 10تاریخ کے دوران فن اور موسیقی کے نو زمروں میں شارٹ لسٹ کئے گئے 36طلباء کے درمیان منعقد ہوا۔جن کو فاتح قرار دیا گیا ہے ان میں ثاقب اعجاز،بسماء سجاد، محسن سبحان ،انیکشا بلوترا ، رودرشرما، تیجسوی ورما، سمت کمار،ہرسمرن کور ، مہران رفیع شاہ، امبرین کور،وِشال کمار،ہریشا ، محمد توحید ڈار، شوبا ، دیپک کمار، نہیل قادری ،ممتاز یونس اور سبیتا شامل ہیں۔










