سرینگر // گزشتہ 10سالوں کے دور اقتدار میں ہر فیصلہ کشمیر سے کنیار کماری تک عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے لیا گیا کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی سرکار نے عہدہ سنبھالتے ہی ایک نئی تبدیلی لائی جس کی کامیابی آج ہمارے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ، ورلڈ بینک میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کی بحث ہوتی ہے ، اب ملک کی سرکار ماں باپ نہیں بلکہ سرکار سیوک ہے۔ سرکار زندگی میں دخل دینے کیلئے نہیں ، زندگی کو آسان بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پنجاب کے جالندھر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریند رمودی نے 2014 سے پہلے کانگریس کے دور حکومت پر طنز کیا اور کہا کہ اس وقت دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کے بعد سے پاکستان بھارت کے خلاف کچھ کرنے سے پہلے سو بار سوچتا ہے۔ ’’پہلے دہشت گردی کا بڑھتا ہوا خطرہ تھا، مودی سرکار نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کا حوصلہ بھی بڑھ رہا تھا۔ جب سے ہم ان کو مار مار کر ان کی سرزمین میں داخل ہوتے ہیں، تب سے وہ کچھ کرنے سے پہلے سو بار سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’پاکستان کو پتہ ہے لینے کے دینے پڑ جائیں گے‘‘، آج ملک یہ بھی سمجھ رہا ہے کہ جب تک کانگریس ہے، مسائل ہیں۔ جہاں کانگریس ہے وہاں مسائل ہیں اور جہاں بی جے پی ہے وہاں حل ہیں.. وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ 10سالوں کے دور اقتدار میں ہر فیصلہ کشمیر سے کنیار کماری تک عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے لیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز میں بی جے پی سرکار نے عہدہ سنبھالتے ہی ایک نئی تبدیلی لائی جس کی کامیابی آج ہمارے سامنے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ، ورلڈ بینک میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کی بحث ہوتی ہے ، اب ملک کی سرکار ماں باپ نہیں بلکہ سرکار سیوک ہے۔ سرکار زندگی میں دخل دینے کیلئے نہیں ، زندگی کو آسان بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔










