modi

بی جے پی حکومت میں دہشت گردی کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی ہے تو کانگریس کے پیٹ میں درد ہوتا ہے

دہشت گردی انسان دشمن ،جس کو ختم کرکے ہم نے جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام حصوں کو پاک کیا :وزیر اعظم مودی

سرینگر / /کرناٹک کی سرزمین سے ایک مرتبہ پھر کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’ ملک میں دہشت گردی ‘‘ کو بڑھائوا دینے والی جماعتوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ بی جے پی ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف سخت رہی ہے۔ لیکن جب بھی دہشت گردی کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی ہے تو کانگریس کے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دہشت گردی انسان دشمن ہے جس کا خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گئے اور جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام حصوں کو پاک کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق انتخابات کے سلسلے میں کرناٹک کے بلاری میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’کیرالہ اسٹوری‘‘فلم کا ذکر کیا اور کہا کہ فلم نے اس بات کو بے نقاب کیا ہے کہ کس طرح دہشت گردی کیرالہ کو خراب کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس اس فلم پر پابندی لگانے کی کوشش کر کے دہشت گردی کا دفاع کر رہی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر ’’دی کیرالہ سٹوری ‘‘پر پابندی لگانے کی کوشش کرکے دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ’’بی جے پی ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف سخت رہی ہے۔ لیکن جب بھی دہشت گردی کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی ہے تو کانگریس کے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔ دہشت گردی انسان دشمن اور رجعت پسند ہے۔ لیکن اپنے ووٹ بینک کو بچانے کیلئے کانگریس دہشت گردی کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔ کیا یہ کرناٹک کی حفاظت کر سکتا ہے؟۔‘‘انہوں نے کہا کہ اپنے ووٹ بینک کو بچانے کے لیے کانگریس دہشت گردی کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔ کیا یہ کرناٹک کی حفاظت کر سکتا ہے؟‘‘وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’دہشت گردی نے اب ایک نئی شکل اختیار کر لی ہے۔ ہتھیاروں اور بموں کے استعمال کے علاوہ وہ معاشرے کو اندر سے کھوکھلا کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ ’دی کیرالہ اسٹوری‘ فلم نے دہشت گردی کے اس نئے چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔ فلم اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح دہشت گردی کیرالہ کے معاشرے کو خراب کر رہی ہے۔ اور اب کانگریس ان عناصر کی حمایت کر رہی ہے جو اس فلم پر پابندی لگانے کی کوشش کر کے دہشت گردی کا دفاع کر رہے ہیں‘‘۔ وزیر اعظم مودی نے مزید الزام لگایا کہ کانگریس ووٹ بینک کی سیاست کیلئے دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے ٹیک رہی ہے اور اس نے انتہا پسند پیروکاروں اور انتہا پسندی کے حامیوں کے ساتھ بیک ڈور ڈیل کی ہے۔