Nitin Agarwal

بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا

آپریشنل اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ، بی ایس ایف اہلکاروں سے بات بھی کی

سرینگر// بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نتین اگروال نے دورے کشمیر کے دوران لائن آف کنٹرول کے علاقوں کا دورہ کرکے آپریشنل اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نتین اگروال جو کہ کشمیر کے دورے پر ہیں نے جمعہ کو لائن آف کنٹرول کے علاقوں کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ بی ایس ایف یرجمان کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر ڈرون سرگرمیوں اور اسمگلنگ سے متعلق چیلنجوں سمیت سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل کو سرحد کے اہم پہلوؤں بشمول سیکورٹی سے متعلق ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔انہوں نے کہا کہ اس نے علاقے کے عمومی سیکورٹی کے منظر نامے کو بیان کیا جس میں بی ایس ایف بٹالینز کی تعیناتی کے انداز اور سرحد پر ان کے مضبوط تسلط کے پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بھی بتایا، بشمول سرنگیں، ڈرون سرگرمیاں اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے سرحد پار اسمگلنگ کے بارے میں جانکاری دی ۔