India signs agreement with Russia

بھارت نے روس سے ایک معاہدے پر دستخط

6 لاکھ سے زائد AK-203 اسالٹ رائفلوں کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط

سرینگر//ہندوستان اور روس نے پیر کو AK 203 اسالٹ رائفلوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔اس معاہدے پر راج ناتھ سنگھ اور روسی وزیر دفاع جنرل سرگئی شوئیگو کے درمیان ملاقات کے بعد دستخط کیے گئے۔ 18فروری ۹۱۰۲کو کلاشنکوف سیریز کے چھوٹے ہتھیاروں کی تیاری کے شعبے میں تعاون کے معاہدے میں ترمیم کے پروٹوکول پر ایک اور معاہدے پر دستخط کیے گئے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ہندوستان اور روس کے درمیان وقتی آزمائشی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ دفاعی تعاون باہمی شراکت داری کے سب سے اہم ستونوں میں سے ایک ہے اور اس کی مضبوط حمایت کے لیے روس کا شکریہ ادا کیا۔دفاعی تعاون ہماری شراکت داری کے سب سے اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔ بھارت،روس بین حکومتی کمیشن برائے فوجی ،تکنیکی تعاون(IRIGC-MTC) گزشتہ دو دہائیوں سے ایک اچھی طرح سے قائم شدہ طریقہ کار ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہندوستان اور روس کی شراکت داری پورے خطے میں امن لائے گی اور خطے کو استحکام فراہم کرے گی،” سنگھ نے سرگئی شوئیگو کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے ابتدائی کلمات میں کہا۔راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان کے لیے روس کی مضبوط حمایت کی بھی تعریف کی۔ “ہمارا قریبی تعاون کسی ملک کے خلاف ہدف نہیں ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری شراکت داری پورے خطے میں امن اور خوشحالی لائے گی۔راج ناتھ سنگھ نے یہاں دہلی میں شوئیگو سے ملاقات کی اور بین الحکومتی کمیشن برائے فوجی-تکنیکی تعاون (IRIGC-MTC) پر بات چیت کی، جسے دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں ایک اہم مسئلہ سمجھا جاتا ہے۔دونوں وزرائے دفاع ہر سال باری باری روس اور بھارت میں ملاقات کرتے ہیں، جاری منصوبوں کی صورتحال اور فوجی تکنیکی تعاون کے دیگر امور پر تبادلہ خیال اور جائزہ لینے کے لیے۔روس کے صدر ولادیمیر پوٹن وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ 21ویں سالانہ ہندوستان-روس چوٹی کانفرنس کریں گے پی ایم مودی اور صدر پوتن کے درمیان سالانہ بات چیت کے بعد دونوں ممالک 10 سے زیادہ معاہدوں پر دستخط کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ یہ معاہدے خلائی، ثقافت، سائنس اور ٹیکنالوجی، دفاع وغیرہ کے شعبوں میں ہوں گے۔