corona

بھارت میں کورونا وائرس کے یومیہ مثبت معاملات میں تیزی برقرار

سری نگر//ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا وائرس کے یومیہ مثبت معاملات میں تیزی برقرار ہے ،کیونکہ گزشتہ24گھنٹوںکے دوران مزید3038نئے کیس ریکارڈ کئے گئے جبکہ اس دوران کووڈ19سے متاثرہ 9افراد فوت ہوئے ہیں ۔ جے کے این ایس کے مطابق منگل کو مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں گزشتہ24گھنٹوںکے دوران مزید کورونا وائرس کے3038نئے معاملات درج ہوئے، جسکے نتیجے میں فعال کیسوں کی تعدادبڑھ کر21ہزار179تک پہنچ گئی ہے ۔متعلقہ وزارت کے مطابق اس دوران کووڈ19سے متاثرہ 9افراد فوت ہوئے ہیں،جسکے بعد عالمگیر وبائی وائرس سے بھارت میں مرنے والوں کی تعداد5لاکھ30ہزار901تک پہنچ گئی۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کیرالہ، دہلی اور پنجاب سے دودوا موات کی اطلاع ملی جبکہ جموں و کشمیر، مہاراشٹرا اور اتراکھنڈ میں ایک ایک مریض کے فوت ہونے کی اطلاع ہے۔ متعلقہ وزارت کے مطابق حالیہ کچھ ہفتوں سے یومیہ مثبت معاملات میں آئی تیزی کے بعد ملک میں کوروناوائرس کی زدمیں آنے والوںکی تعداد 4کروڑ47لاکھ29ہزار284 ریکارڈ کی گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق کورونا متاثرین میں سے 4کروڑ41لاکھ77ہزار204افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔وزارت نے کہا کہ فعال کیسوں کی شرح 0.05فیصد ہے اور قومی سطح پرکووڈ19 سے صحت یاب ہونے کی شرح98.76 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔جبکہ ملک میں اموات کی شرح1.19 فیصد ریکارڈ کی گئی۔وزارت کی ویب سائٹ کے مطابق، ملک گیر ویکسی نیشن مہم کے تحت اب تک ملک میں کووڈ ویکسین کی 220.66 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔