ہند،جرمنی دفاعی شراکت داری کو فروغ، جدید ٹیکنالوجی میں مشترکہ ترقی کی پیشکش

بھارت اب کمزور ملک نہیں بلکہ دنیا کی کوئی طاقت بھارت کو دھمکی دینے کی ہمت نہیں کر سکتی

اب صورتحال بدل چکی ہے،ہندوستان بین الاقوامی فورمز پر کچھ کہتا ہے تو دنیا کھلے کانوں سے سنتی ہے:راجناتھ سنگھ

سرینگر// بھارت اب کمزور ملک نہیں ہے بلکہ دنیا کی کوئی طاقت بھارت کو دھمکی دینے کی ہمت نہیں کر سکتی کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’اگر کوئی مذموم حرکت کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ہندوستان سرحد پار کرکے اس کو ختم کر سکتا ہے ‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک نے ہماری باتوں کو بہت سنجیدگی سے نہیں لیا لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے، اور اگر ہندوستان بین الاقوامی فورمز پر کچھ کہتا ہے تو۔ دنیا کھلے کانوں سے سنتی ہے۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں میں ایک ریلی سے خطاب کر تے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی مذموم حرکت کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ہندوستان اسے سرحد کے اس طرف اور اگر ضروری ہوا تو دوسری طرف سے بھی ختم کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا ’’دنیا بھر میں ہندوستان کا غرور بڑھ رہا ہے، کانگریس کے دور میں بیرون ملک لوگ کہتے تھے کہ ہندوستان ایک کمزور ملک ہے، دنیا نے ہماری باتوں کو بہت سنجیدگی سے نہیں لیا لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے، اور اگر ہندوستان بین الاقوامی فورمز پر کچھ کہتا ہے تو۔ دنیا کھلے کانوں سے سنتی ہے۔‘‘راجناتھ سنگھ نے کہا ’’ اب ہندوستان کمزور ملک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت بھارت کو دھمکی دینے کی ہمت نہیں کر سکتی اور اگر کوئی مذموم حرکت کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ہندوستان اسے سرحد کے اس طرف ختم کر سکتا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو وہ سرحد کے دوسری طرف بھی حملہ کر سکتا ہے۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگ اب کہہ رہے ہیں کہ اگر کسی کو ترقی دیکھنا ہے تو مدھیہ پردیش جانا چاہیے۔ یہ ملک کی سب سے صاف ریاست ہے۔ ایم پی میں فی کس آمدنی 2001میں صرف 11,718 روپے تھی جو اب بڑھ گئی ہے۔سال 2023 میں 10 گنا سے 1.40 لاکھ روپے سے زیادہ ہوئی ہے ۔ سنگھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش واحد ریاست ہے جہاں حکومت پردھان منتری سمان ندھی کے تحت تقسیم کی گئی اسی رقم کے علاوہ کسانوں کو اپنے خزانے سے سالانہ 6,000 روپے دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔راجناتھ سنگھ نے الزام لگایا کہ اپوزیشن انڈیا اتحاد کا واحد مقصد ترقی لانا نہیں ہے بلکہ نریندر مودی کی مخالفت کرنا ہے۔