modi

بھاجپا سرکارنے جو کام کئے وہ کرنے کی کسی میں ہمت نہیں تھی

بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا ، بے گھر کنبوں کیلئے گھر بنوائے اور خواتین کو باختیار بنایا/ وزیر اعظم مودی

سرینگر// وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ بھاجپانے اپنے 9سالہ دور اقتدار میں جو کام کئے ہیںوہ کانگریس پارٹی نے گزشتہ ستر برسوںمیں نہیں کئے تھے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ہماری سرکارنے کروڑوں بے گھر لوگوں کیلئے پکے گھر بنوائے ،ہرگھر میں بیت الخلاء بنوائے اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین کی زندگی بہتر بنانے اور انہیں چولہے سے نجات دلانے کیلئے مفت گیس لینڈر گھر گھر پہنچائے ہیں ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ اس کے علاوہ کئی ایک اہم اور بڑے فیصلے لئے گئے جس سے ملک کی مضبوطی ہوئی ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزیر اعظم نریندرمودی نے تلنگانہ کے سکندر آباد میں پارٹی کی چناؤ مہم کی قیادت کرتے ہوئے مدھیہ پردیش میں بی جے پی اپنا انتخابی منشور جاری کیا ۔تلنگانہ میں مختلف سیاسی پارٹیوں نے اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی چناؤ مہم تیز کر دی ہے۔ ریاست میں کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل، کل ختم ہوگیا۔بی جے پی کے سرکردہ رہنمائوں نے گزشتہ دنوں سے تلنگانہ کادورہ کیا اور آج ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی کیلئے چناوی منشور جاری کرنے کے علاوہ پارٹی کارکنوں سے خطاب بھی کیاجس دوران انہوں نے پارٹی کے لیڈران اور ورکروں پر زور دیاکہ وہ عوام کی راحت رسانی کیلئے اپنے آپ کووقف کریں ۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری سرکار نے گزشتہ نو برسوں میں جو کام انجام دیئے ہیں وہ کانگریس پارٹی نے ستر برسوں میں نہیں کئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھاجپا سرکار نے نہ صرف خواتین کو باختیار بنانے کا کام کیا ہے بلکہ بے روزگاری کو دور کرنے کیلئے بھی کئی سکیموں کی شروعات کی ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ہم نے بے گھر لوگوں کیلئے گھر بنوائے ، ہم نے خواتین کو چولہوں سے نجات دلائی اور انہیں گیس مفت فراہم کیا اس کے علاوہ گھر گھر نل پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری کیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہاکہ ہماری پارٹی نے جو کام انجام دیئے وہ کرنے کی کسی میں ہمت نہیں تھی ۔