وادی کی زیارت گاہوں کو جاذب النظر بنانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے
سرینگر//وقف چیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا ہے کہ بورڈ کے زیر انتظام تمام بری زیارتگاہوں کو نیا فرش لگائیں گے انہوںنے کہاکہ وادی کشمیر کی عبادتگاہوں ، زیارتوں ، خانقاہوں کی تجدید و ترقی کا کام بھی جلد در دست لیا جائے گا اور جگہوں کو جاذب انظر بنانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔ موصوفہ نے آج عید الفطر کے سلسلے میں شہر کی مختلف زیارت گاہوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج عید الفطر کے انتظامات کا جائیزہ لینے کے لیے صورہ میں جناب صاحب، عالی مسجد عیدگاہ اور ٹنکی پورہ میں خواجہ زیندار صاحب زیارتگارہوں کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر اندرابی کے ساتھ وقف بورڈ کے افسران اور مقامی عوامی نمائندے بھی تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں نے کہا کہ عید کے خصوصی اجتماعات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ عوامی تعاون کے ساتھ، وقف بورڈ جموں و کشمیر کے تمام مقامات پر عید کی خصوصی نماز کے لیے تیار ہے۔ ڈاکٹر درخشاں نے کہاہم نے بورڈ کے زیر کنٹرول تمام بڑی زیارتگاہوں پر تازہ فرنشننگ مکمل کر لی ہے۔ پہلی بار ہم نے بورڈ کے وسائل سے یہ کام کیا۔ آنے والے دنوں میں بھی ترقیاتی اقدامات جاری رہیں گے۔










