بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ مادہ ضبط

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ مادہ ضبط

سر ینگر //منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ ادویات برآمد کرکے ضبط کیا۔ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ جناب سجاد بخاری (جے کے پی ایس) کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک پولیس پارٹی نے فاروقی پوائنٹ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص جس کی شناخت افتخار احمد ملک ولد سیف الدین ملک ساکن اچھا بل سوپور کے طور پرہوئی سے تلاشی کے دوران، افسران نے اس کے قبضے سے ممنوعہ 456 نشیلی ٹیکے برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ نے کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کی گئی۔ عوام الناس سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں اور ممنوعہ اشیاء کی کاشت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی فروخت یا کاشت میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔